مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

بھارت کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر مقبوضہ کشمیر میں جشن کا سماں

کراچی: 

بھارت کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بد ترین شکست کے بعد ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر مقبوضہ کمشیر میں جشن منایا گیا۔

کرکٹ ورلڈ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بری طرح ہارنے کے بعد بھارت ورلڈ کپ کی دوڑ سے ہی باہر ہوگیا۔ گزشتہ روزبھارت کی شکست پر نہ صرف پاکستانی شائقین نے سوشل میڈیاپر خوشی کا اظہار کیا بلکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھی بھارت کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر جشن منایاگیا۔

مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارت کی شکست اور نیوزی لینڈ کی جیت پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا جو دوسروں کے لیے گڑھا کھودتا ہے خود بھی ایک دن اسی میں گرجاتا ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ سید علی گیلانی نے مقبوضہ وادی میں بھارت کی ہار اورنیوزی لینڈ کی جیت کاجشن منانے والوں کی ویڈیو بھی شیئر کرائی جس میں کشمیری نوجوان پٹاخے جلاکر جشن مناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

https://twitter.com/sageelani/status/1148984364342108160

پاکستانی سوشل میڈیا پر بھی مقبوضہ کمشیر میں بھارت کی شکست پر جشن منانےکی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس پر پاکستانیوں کا تبصرے کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کشمیری سچے پاکستانی ہیں۔ جب کہ سوشل میڈیا پر پاکستانیوں نے کشمیریوں کو اپنا بھائی قرار دیتے ہوئے نیوزی لینڈ کی جیت پر مبارکباد بھی دی۔

 

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

امریکی صدر کا ایران کیخلاف عالمی برادری کو یکجا کرنے کیلیے کمیٹی کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کیخلاف سخت...

پلاسٹک اور جالوں میں شارک اور دیگر جاندار پھنسنے کے واقعات میں اضافہ

لندن: عالمی سمندروں میں پلاسٹک کا ایک ڈھیر لگ...

دھوپ میں رنگ بدلنے والے جوتے

بوسٹن:  کینوس شوز کے شوقین افراد کے لیے ایک اچھی...