مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

تنوشری دتا ہم جنس پرست ہیں، راکھی ساونت کا الزام

چند دن پہلے بالی ووڈ میں ناناپاٹیکر پر جنسی حراسیت کا الزام لگا کر ہلچل مچانے والی تنوشری دتہ نے راکھی ساونت کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہم جنس پرست نہیں نہ ہی کسی قسم کے نشہ کی عادی ہیں.

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ میں ’می ٹو مہم‘ کی بنیاد رکھنے والی اداکارہ تنوشری دتا نے اداکارہ راکھی ساونت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کسی بھی طرح کے نشے کی عادی نہیں ہوں، نہ ہی میں سگریٹ اور شراب نوشی کرتی ہوں اور یقینی طور پر میں ہم جنس پرست بھی نہیں ہوں۔

تنوشری دتا نے راکھی ساونت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ میں اس مردانہ انداز کی حامل اور خواتین سے نفرت کرنے والی گندی نالی کو سنبھالنے کے لیے کافی ہوں، اسی لیے بے ہودہ کردار کشی کے ذریعے مجھے خاموش کرانے کا عمل بے کار گیا ہے، ہمیں اس سنجیدہ تحریک کا مذاق نہیں اڑانا چاہیے جو معاشرے میں ایک مثبت تبدیلی لانے کی وجہ بن سکتی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل راکھی ساونت نے تنوشری دتا پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ایک ہم جنس پرست خاتون ہیں اور 12 سال قبل تنوشری دتا نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید