مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

سڑکوں پر گھسیٹنے کا اعلان کرنے والے آج ایک دوسرے کے مہمان بن گئے، شبلی فراز

اپنے ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مریم نواز کا لاڑکانہ جانا ’’اوپر سے لڑائی اندر سے بہن بھائی‘‘ کی تاریخی حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہے، یہ عوام کے سامنے کچھ اور پیچھے کچھ اور ہیں، ان کا ایجنڈا اپنی ذات سے شروع ہو کر اپنی ذات پر ختم ہو جاتا ہے، ان کے پاس عوام کے لیے کچھ نہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ لاہور اور لاڑکانہ کی سڑکوں پر ایک دوسرے کو گھسیٹنے کے اعلان کرنے والے ایک دوسرے کے گھروں کے مہمان بن گئے اور یہی ان ان کی اصلیت ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ آج ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کی روح کو تکلیف پہنچ رہی ہوگی کہ ان کے فلسفے اور نظریات کے بدترین مخالف آج ان کے گھر براجمان ہیں۔ سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا لاڑکانہ جانا ’’اوپر سے لڑائی اندر سے بہن بھائی‘‘ کی تاریخی حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہے، یہ عوام کے سامنے کچھ اور پیچھے کچھ اور ہیں، ان کا ایجنڈا اپنی ذات سے شروع ہو کر اپنی ذات پر ختم ہو جاتا ہے، ان کے پاس عوام کے لیے کچھ نہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک میں جب بھی کرپشن، دو نمبری، ہارس ٹریڈنگ، چھانگا مانگا، چمک اور بریف کیس کا نام آئے گا تو نواز شریف کا نام آئے گا۔ عمران خان عوام کا تابعدار اور چوروں لٹیروں کیلئے تھانے دار ہے۔

اس زمرے سے مزید

دنیا بھر میں فیس بک کے اکاؤنٹس خود بخود لاگ آؤٹ ہونے کی شکایات

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مشہور سوشل میڈیا پلیٹ...

بے وفائی کی سزا

وہ جس کی برکت سے کوئی مسلمان زندگی بسر...

طیارے کے درمیان میں کاک پٹ والا ناسا کا نیا اورانوکھا سپرسانک جیٹ

پیساڈینا، کیلیفورنیا: جب بھی جدید اور تیز رفتار طیارے...