مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

ورک ویزا مسائل محمد عامر کی راہ میں حائل ہو گئے

لاہور: 

 ورک ویزا مسائل محمد عامر کی راہ میں حائل ہو گئے، وہ انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ لیگ کے افتتاحی میچ میں شریک نہیں ہوسکے۔

انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ لیگ میں شرکت کیلیے ورلڈکپ کے بعد انگلینڈ میں رکنے والے محمد عامر گزشتہ روز افتتاحی میچ میں ایسیکس کائونٹی کی نمائندگی سے محروم رہے، انگلینڈ میں کھیلنے کیلیے اسپورٹنگ ویزا نہ ہونے کی وجہ سے ان کو ہوم آفس کی کلیئرنس کا انتظار ہے، ایسیکس کو اپنی پہلی مہم میں جمعرات کو مڈل سیکس کا سامنا کرنا تھا، فیملی مسائل کی وجہ سے اگلے دونوں میچز میں شرکت نہ کرنے کا عندیہ محمد عامر پہلے ہی دے چکے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کے دیگر کرکٹرز بابر اعظم کا سمرسٹ کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔ فخرزمان گلیمورگن سے وابستہ ہوچکے ہیں، فہیم اشرف نارتھمپٹن شائر کی نمائندگی کررہے ہیں۔

دوسری جانب ایکسپریس نیوز کے مطابق گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کینیڈا کیلیے 5 قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کردیے گئے، ان میں شعیب ملک، محمد حفیظ، وہاب ریاض،شاداب خان اورعمر اکمل شامل ہیں، ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے سابق کپتان شاہدآفریدی کو پی سی بی کی جانب سے این اوسی کی ضرورت نہیں۔

ایونٹ25جولائی سے انٹاریو میں شروع ہورہا ہے، فیصلہ کن میچ 11 اگست کو ہوگا۔قومی کرکٹ ٹیم کی ستمبر تک کوئی انٹرنیشنل مصروفیات نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں کے پاس خاصا وقت ہے کہ لیگز میں شرکت کرتے ہوئے اپنی دولت میں اضافہ کرسکیں۔

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

جی ٹوئنٹی ممالک سمندروں سے پلاسٹک کا کچرا اٹھانے پر رضا مند

ٹوکیو: دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے حامل ممالک...

ماں کے 30 ہزار پاؤنڈ چرا کے بزنس سٹارٹ کرنے والا کروڑپتی

سٹارٹ اپ بزنس کے ذریعے کامیاب ہونے والوں کی...

وفاقی وزیر فواد چوہدری کآ سولر پینل ٹیکنالوجی کیلئے چین کیساتھ مل کر کام کرنے اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سولر...