مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

آصف زرداری نے چیف جسٹس کا حکم ماننے سے صاف انکار کر دیا

سابق صدر آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ میں اثاثوں کی تفصیلات جمع کروانے سے انکار کر دیا ہے اور اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے حکم کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دس سال پرانے اثاثوں کی تفصیلات مانگنا آئین و قانون کے خلاف ہے۔

تفصیلات کے مطابق این آر او کے تحت قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے خلاف دائر درخواست پر سپریم کورٹ میں جواب دیتے ہوئے آصف زرداری نے کہا ہے کہ کیا میری اہلیہ بے نظیر بھٹو شھید کے اثاثوں کی تفصیلات مانگنا مرحومہ کی قبر کے ٹرائل کے مترادف نہیں؟۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے این آر او کیس میں آصف علی زرداری اور ان کے بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی تھیں۔ عدالت نے 29 اگست کی سماعت پر 2007 سے 2018 تک آصف علی زرداری اور فیملی کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی تھیں۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ کیا بچوں کی ایک عشرے کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی جاسکتی ہیں؟ پاکستان کے انکم ٹیکس کے قانون کی شق 121 کے مطابق 5 سال تک کی تفصیلات طلب کی جاسکتی ہیں اس پیچھے کی نہیں۔ الیکشن کمیشن میں بھی اثاثوں کی ایک سال تفصیلات طلب کی جاتی ہیں۔ الیکشن قوانین کے تحت امیدوار، اس کی اہلیہ اور زیر سرپرستی بچوں کی تفصیلات پوچھی جاتی ہیں۔

اس زمرے سے مزید

آسڑیلیا بمقابلہ انڈیا،چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم

برسبین( آن لائن)برسبین میں جاری فیصلہ کن ٹیسٹ میچ...

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ، 2 پولیس افسران سمیت 4 نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی...

فلم’’چھلاوا‘‘ اور ’’رانگ نمبر2‘‘ کی شائقین میں پزیرائی

کراچی: عید الفطر پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلمیں...