مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

اب ناسا کے مریخی خلائی جہاز کی تیاری 24 گھنٹے براہِ راست دیکھیے

پیساڈینا، کیلیفورنیا: خلائی جہاز اور زمین سے باہر مشن پر کام کرنے والی تاریخی تجربہ گاہ ’جیٹ پروپلشن لیبارٹری‘ کے انجینیئراورسائنسداں اس وقت ایک اہم مریخی خلائی جہاز پر کام کررہے ہیں اور اب 24 گھنٹے لائیو کیمرے کے ذریعے آپ اس منصوبے کے مختلف پہلو براہِ راست دیکھ سکیں گے۔

جیٹ پروپلشن لیبارٹری میں مارس 2020 کی اسمبلنگ کی جارہی ہے۔ اس روبوٹک مشن میں ایک ہیلی کاپٹر بھی نصب ہوگا جس میں نصب ہائی ریزولوشن کیمرے کے بدولت آپ سیارہ مریخ پر اس کی لینڈنگ بھی دیکھ سکیں گے۔ اگلے سال اٹلس پنجم راکٹ کے ذریعے اسے مریخ کی جانب بھیجا جائے گا۔

مارس 2020 کا زمین سے مریخ تک کا سفر خطرات سے بھرا ہوا ہے۔ پہلے ارضی کشش کی زنجیر توڑ کر یہ خلا میں جائے گا اور کروڑوں کلومیٹر کا سفر طے کرتے ہوئے سیاروں کے درمیان اجنبی خلائی ماحول میں سفر کرکے سرخ سیارے تک پہنچے گا۔ لیکن آگے اس کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہوگا۔
marsrover2020-1560094844
1000 سے زائد کلوگرام وزنی خلائی جہاز مریخی فضا میں داخل ہوگا اور دھیرے دھیرے ایک آسمانی کرین کی مدد سے گردوغبار سے اٹے مریخی فرش پر اترے گا۔ ناسا کے ماہرین نے ہر امکانی خطرے کے پیشِ نظر الگ الگ حکمتِ عملیاں وضع کی ہیں۔

جدید ترین آلات سے مزین مارس 2020 مریخ کی اوپری سطح کے نیچے کا جائزہ لے گا اور دیکھے گا کہ آیا وہاں خردبینی حیات کا امکان ہے یا نہیں یا ماضی میں کبھی ایسا ہوتا رہا ہے؟
nasahelicopter-1560094840
جیٹ پروپلشن لیبارٹری میں ہائی بے ون کلیننگ روم میں یہ لائیوکیمرہ نصب ہے۔ جس میں آپ 24 گھنٹے خلائی جہاز کی پیشرفت دیکھ سکتے ہیں۔ اس کیمرے کو ’سی اِنگ 2020‘ کا نام دیا گیا ہے جہاں آپ پیر اور جمعرات کو 5 گھنٹے تک ماہرین سے ٹیکسٹ کی صورت میں سوالات لکھ کر ان کے جوابات حاصل کرسکیں گے اور ناسا کی میڈیا ٹیم اس کے جوابات دے گی۔

مشن میں شامل ہیلی کاپٹر کا مقصد سائنسی تحقیق نہیں بلکہ مریخ کی انتہائی کم فضا میں کسی ہیلی کاپٹر کی پرواز کا تجربہ کرنا ہے۔ مارس 2020 کی تیاری براہِ راست تیاری کو دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کیجئے اور آپ کا لنک یوٹیوب لائیو ویڈیو میں کھل جائے گا۔

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید