مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

اداکار شفیع محمد کی آج 12 ویں برسی

کراچی: سنجیدہ اور رعب دار کرداروں کے لیے مشہور ملنسار، ہنس مکھ شخصیت کے مالک اداکار شفیع محمد کی 12 ویں برسی آج منائی جائے گی۔

آواز اور چہرے کے تاثرات پر بھرپور عبور اور اداکاری کے تمام رموز سے مکمل واقفیت رکھنے والے معروف اداکار شفیع محمد کا تعلق اندورن سندھ کے گاؤں کنڈیارو سے تھا۔ شفیع محمد نے حیدرآباد ریڈیو سے صداکاری کے ذریعے فنی سفر کی شروعات کیں۔

سنجیدہ دکھائی دینے والے شفیع محمد ساتھی فنکاروں میں ایک ملنسار اور ہنس مکھ شخصیت کے طور پر مشہور تھے انہوں نے ٹیلی وژن اسکرین پر کیرئیر کا آغاز پروڈیوسر شہزاد خلیل کی ڈرامہ سیریل ’اڑتا آسمان‘ سے کیا مگر اصل شہرت ڈرامہ سیریل ’دیواریں، جنگل، آنچ، ماروی، چاند گرہن اور تیسرا کنارہ‘ سے ملی۔
فلمی کیرئیر کے دوران شفیع محمد نے فلم ’ایسا بھی ہوتا ہے، تلاش، الزام، مسکراہٹ، روبی‘ میں بھی کام کیا۔ شہزاد رفیق کی فلم سلاخیں ان کے فنی کیریئر کی آخری فلم ثابت ہوئی۔ شفیع محمد کی صلاحیتوں کے اعتراف میں انھیں 1991ء میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

جگر کے عارضے میں مبتلا شفیع محمد پر 17 نومبر 2007ء کو گھر میں ہونے والی تقریب کے دوران درد کا شدید دورہ پڑا جو ان کے لیے جان لیو اثابت ہوا۔ شفیع محمد کے انتقال کے دوسال بعد انھیں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

شفیع محمد کے چند یادگار ڈرامے

چاند گرہن:
https://youtu.be/r11fgyl5_Uk

آنچ:
https://youtu.be/Mjfi2XwoQLs

ماروی:
https://youtu.be/Ik76Bk_vShw

جنگل:
https://youtu.be/H6wpKGZ5cvI

تیسرا کنارہ:
https://youtu.be/ksdK7Tl7xMU

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

برطانوی ماہر تعلیم، سفیر امن اور بانی عالمی کشمیر آگہی مہم

برطانوی ماہر تعلیم، سفیر امن اور بانی عالمی کشمیر...