مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

اردن میں زیرِ آب ملٹری میوزیم قائم

عمان: 

اردن نے بحیرہ احمر کے کنارے اپنے پہلے انوکھے میوزیم کا افتتاح کیا ہے جسے زیرِ آب عسکری عجائب گھر قرار دیا جاسکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اپنی تکمیل کے بعد یہ میوزیم مکمل جنگی فارمیشن کو ظاہر کرے گا۔

اردن کی حکومت نے اب تک ٹینک، ہیلی کاپٹر اور بکتر بند گاڑیاں پانی کی گہرائی میں اتاری ہیں جو اب سمندر کے فرش پر موجود ہیں۔ منصوبے کے تحت کل 19 متروکہ جنگی سازوسامان 92 فٹ گہرائی میں رکھا جائے گا۔

یہ میوزیم غوطہ خوری کے لیے مشہور ’عقبہ‘ کےمقام پر بنایا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت کئی ٹینک، عسکری کرین، بکتر بند گاڑیاں، اینٹی ایئرکرافٹ گن اور جنگی ہیلی کاپٹروں کو اس میوزیم کی زینت بنایا جائے گا۔

عقبہ اکنامک زون کے ترجمان کے مطابق تمام عسکری سامان مونگے اور مرجانی سلسلوں (کورال ریفس) کے پاس رکھے گئے ہیں اور تمام فوجی گاڑیوں کو عین فوجی فارمیشن کی صورت میں رکھا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اس عجائب گھر کا مقصد ’ غوطہ خوری، کھیل، ماحولیات اور میوزیم کا عنصر ایک جگہ قائم کرنا ہے۔ یہ اسکوبا غوطہ خوروں، سیاحوں اور شیشے کے پیندے والی کشتیوں کے لیے ایک خوبصورت نظارہ فراہم کرے گا۔

میوزیم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اردن کی فوجی دھن بجائی گئ اور لوک فنکاروں کے ایک گروپ نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اس علاقے میں ملکی اور غیرملکی غوطہ خور بحیرہ احمر کے حسین کورال ریفس دیکھنے آتے ہیں۔ اب عالمی تپش اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وجہ سے  یہ مرجانی چٹانیں بہت تیزی سے تنزلی کی شکار ہیں۔

ماہرین نے سمندر میں فوجی سازوسامان اتارنے پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اردن پر تنقید کی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے سمندری ماحول اور مخلوق کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ تاہم حکومتِ اردن کا اصرار ہے کہ فوجی سامان سے تمام مضر اشیا مثلاً گولہ بارود اور ایندھن وغیرہ نکال لیا گیا ہے۔ تمام آلات کو صاف کرکے ہی پانی میں ڈالا گیا ہے۔

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

برطانوی ماہر تعلیم، سفیر امن اور بانی عالمی کشمیر آگہی مہم

برطانوی ماہر تعلیم، سفیر امن اور بانی عالمی کشمیر...

طالبان کا افغان شہریوں کے لیے کابل ایئرپورٹ بند کرنے کا اعلان

ترجمان افغان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے...

امریکا نے افغانستان سے اپنی فوجیں نکال کر بڑا مسئلہ کھڑا کر دیا ہے، برطانیہ

برطانیہ کے سیکرٹری دفاع بین والیس نے افغانستان سے...

بالی ووڈ اسٹارز اور قریبی دوست شلپا شیٹھی سے اپنی راہیں جدا کرنے لگے

ممبئی: راج کندرا کے فحش فلموں کا اسکینڈل سامنے...

کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا نے امریکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی

امریکا میں کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا نےخطرےکی گھنٹی...

واٹس ایپ نے 20 لاکھ سے زائد بھارتی صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کردیے

کیلی فورنیا: واٹس ایپ نے نقصان دہ اور غلط...

ناروے کی وزیراعظم پر کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ

اوسلو: ناروے کی وزیراعظم ایرنا سولبرگ پر کورونا ایس...

عودی حکومت کا ویکسین لگوانے والے افراد کو عمرہ کی اجازت دینے کا اعلان

سعودی عرب نے رمضان المبارک سے صرف کووڈ-19 کی...

کورونا سے متعلق غلط معلومات پر فیس بک نے صدر کا پیج فریز کر دیا

کراکس(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا کا غلط علاج بتانے پر...

مودی کی بنگلہ دیش آمد پر شدید احتجاج، پولیس فائرنگ سے چار افراد ہلاک

ڈھاکا: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بنگلادیش آمد پر...