مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

اسمارٹ فون سے دل کی دھڑکن اور نبض کی رفتار جانیے

اسمارٹ فون کے صارفین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ صحت و تندرستی کا اندازہ لگانے والی دو اہم علامتیں دل کی دھڑکن اور سانس کی رفتار کو اب اسمارٹ فون کے ذریعے بھی جانچا جاسکے گا۔

گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اگلے مہینے سے یہ فیچرز پکسل فون کے لیے گوگل فٹ ایپ میں دستیاب ہوں گے۔

سانس کی رفتار معلوم کرنے کے لیے آپٹیکل فلو نامی اسمارٹ فون کیمرے اور کمپیوٹر وژن کی تکنیک استعمال کی گئی ہے جب کہ دل کی دھڑکن دیکھنے کے لیے اسمارٹ فون کیمرا آپ کی انگلیوں پر ہونے والی تبدیلیوں کا پتا لگاتا ہے اس وقت جب آپ کے دل سے تازہ آکسیجینیٹڈ خون بہتا ہوا آپ کے جسم سے گزرتا ہے۔

اس نئی ٹیکنالوجی کے تحت ’گوگل فٹ‘ آپ کو اپنے اسمارٹ فون کیمرے کا استعمال کرکے دل کی شرح اور سانس کی شرح پیمائش کرنے کی اجازت دے گا۔

گوگل فٹ ہیلتھ ٹیکنالوجیز کے ڈائریکٹر شیوتک پٹیل کے مطابق یہ فیچر پکسل فونز کے لیے گوگل فٹ ایپ میں دستیاب ہوں گے جسے مزید اینڈرائیڈ ڈیوائسز تک پھیلانے کے منصوبے پر کام کیا جارہا ہے۔

شیوتک پٹیل کے مطابق نبض کی رفتار دیکھنے کے لیےآپ کو اپنے سر اور جسم کے اوپری حصے کواسمارٹ فون کے فرنٹ کیمرا کے سامنے رکھ کر سانس لینا پڑے گا جب کہ دل کی دھڑکن جاننے کے لیے اپنی انگلی عقبی کیمرا کے لینس پر رکھنی ہوگی۔

اس زمرے سے مزید

شاید ہمیں غیرت آ جائے

میں30سال سے مسلسل سفر کر رہا ہوں‘ دنیا کا...

پاکستان کا بجٹ اپنی ساکھ کھو چکا، ورلڈ بینک

اسلام آباد:   پاکستان کے بجٹ کی ساکھ مزید گرگئی ہے...

بورے والا علاقہ تھانہ گگو شیخ فاضل روڈ کواٹر 373 ای بی روڈ حادثہ

بورے والا علاقہ تھانہ گگو شیخ فاضل روڈ کواٹر...