مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

امریکا کا اعتماد کو ٹھیس پہنچانے پر گوگل کے خلاف تحقیقات کا آغاز

واشنگٹن: امریکا کے محکمہ انصاف نے گوگل کے خلاف کاروباری معاملات میں اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے تحت تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی محکمہ انصاف نے گوگل کے خلاف سرچنگ کے ذریعے بزنس کے فروغ پر عدم اعتبار کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

گوگل کے خلاف تحقیقات کا یہ فیصلہ سرچ انجن کے ذریعے ہونے والی تجارتی سرگرمیوں میں ہیر پھیر کا الزامات سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے، کئی اہم پروڈکٹس سرچ کے دوران صارفین کی رسائی سے محروم رہ جاتیں جب کہ کچھ غیر معیاری پروڈکٹس سرفہرست نظر آتیں۔
قبل ازیں 2011ء میں بھی امریکی ادارے فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے تجارتی کمپنیوں کو نقصان پہنچانے پر گوگل کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا تاہم گوگل کی جانب سے پالیسی میں تبدیلی کی یقین دہانی پر تحقیقات ختم کردی گئی تھیں۔

امریکا سے قبل یورپی یونین نے بھی گوگل کے خلاف ایک کامیاب کارروائی کی تھی جس کے نتیجے میں گوگل کو نہ صرف لاکھوں پاؤنڈ ہرجانہ ادا کرنا پڑا تھا بلکہ صرف اس خطے کے لیے گوگل کروم اور اینڈرائیڈ سرچنگ کو علیحدہ کیا گیا تھا۔

امریکی محکمہ انصاف کے ایک اہم حکام نے وال اسٹریٹ جرنل کو نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ محکمہ کے پاس امریکی کمپنیوں کو مالی نقصان پہنچانے کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں اور موجودہ انکوائری 2011ء میں ایف ٹی سی کی جانب سے کی گئی تحقیقات کی طرح رائیگاں نہیں جائے گی۔

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

پی ڈی ایم (مرحوم)

کیپٹن شاہین پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر ہیں،...

ایک ہی بار

آپ کسی دن کسی ٹھنڈی جگہ پر بیٹھ کر...

یا اللہ تیرا شکر ہے

دنیا میں تین جگہیں ایسی ہیں جہاں آپ زندگی...