مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

انسٹاگرام پر ڈیلیٹ کی جانیوالی ویڈیوزاورپوسٹس کو واپس لانے والا فیچر متعارف

فیس بک کی زیر ملکیت معروف فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے حال ہی میں ایک ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارفین ڈیلیٹ کی جانے والی پوسٹس اور ویڈیوز واپس لا سکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انسٹاگرام کا یہ نیا فیچر گزشتہ ہفتے دنیا بھر کے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جس سے صارفین ڈیلیٹ کی جانے والی پوسٹس واپس لا سکتے ہیں۔

انسٹاگرام نے اس فیچر کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اکثر ہیکرز صارفین کے اکاؤنٹ سے ان کی پوسٹس ڈیلیٹ کر دیتے ہیں اور ایپ میں ان پوسٹس کو واپس لانے کا کوئی آپشن موجود نہیں تھا۔

اب انسٹاگرام کے اس نئے ‘ریسینٹلی ڈیلیٹڈ’ فیچر کے ذریعے دنیا بھر کے صارفین ایپ سے ڈیلیٹ کی جانے والی تصاویر، ویڈیوز، آئی جی ٹی وی ویڈیوز اور ریلز کو ری کور یعنی واپس لا سکیں گے۔

اس فیچر سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو سب سے پہلے انسٹاگرام کو اپڈیٹ کرنا ہوگا جس کے بعد آپ کو انسٹاگرام کی سیٹنگ میں جا کر اکاؤنٹ کے آپشن کو کھولنا ہوگا۔

اکاؤنٹ کے آپشن میں جانے کے بعد آپ کو ‘ریسینٹلی ڈیلیٹ’ کا آپشن نظر آئے گا جس پر کلک کرنے کے بعد آپ کو ڈیلیٹ کی جانے والی تصاویر، ویڈیوز، آئی جی ٹی وی ویڈیوز اور ریلز نظر آ جائیں گی۔

اس زمرے سے مزید

اسٹیٹ بنک نے پاکستان کے کمرشل بینکوں کے ڈیٹا چوری ہونے کی رپورٹ مسترد کردی

کراچی (آن لائن). اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے کمرشل...

اب نہ امپائر کی انگلی اور نہ جعلی تبدیلی چلے گی، بلاول بھٹو زرداری

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری...

اقرا عزیزنے کردی یاسرخان کو ہاں!

کراچی: پاکستانی ٹی وی ادکارہ اقرا عزیز اور اداکاروکامیڈین...