مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

انقلابی ڈیزائن کا مسافر طیارہ، ایندھن کا خرچ 20 فیصد کم

برلن: کچھ عرصہ قبل برلن کی ٹفٹس یونیورسٹی کے ایک طالب علم جسٹس بینڈ نے نے کمرشل مسافر طیاروں کے ڈیزائن میں تبدیلی کرتے ہوئے وی صورت کے ایک جہاز کا ڈیزائن بنایا تھا جو ہوا کی رکاوٹ کو 10 فیصد کم کرتا ہے، دیگر کے مقابلے میں اس کی کمیت دو فیصد تک کم ہوگی، اس کا شورکم ہوگا اور ایئربس 350 کے مقابلے میں ایندھن کم خرچ کرے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ وی صورت کا انقلابی طیارہ اے 350 جیسے طیارے جتنے مسافر لے جاسکے گا اور سامان اٹھانے پر بھی کوئی فرق نہ ہوگا۔ اب کے ایل ایم اور ڈیلفٹ یونیورسٹی اس طیارے کو بنانے میں بہت سنجیدہ ہے اور پہلے مرحلے میں کچھ ماڈل تیار کیے گئے ہیں۔

ڈیلفٹ ٹیکنکل یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر روئلوف ووس کہتے ہیں کہ اپنی جسامت اور خاص ڈیزائن کی وجہ سے پرواز کے دوران طیارے کو ہوا کی کم مزاحمت کا سامنا ہوگا اور اسی فاصلے تک پرواز کے لیے ایندھن کی ضرورت بھی کم ہوگی۔

منصوبے کے تحت طیارے کی لمبائی 55 میٹر، اونچائی 17 میٹر اور بازوؤں کا گھیر 65 میٹر ہوگا۔ یہ 314 مسافروں کو منزل تک لے جاسکے گا۔ مٹی کا تیل استعمال بطور ایندھن استعمال کرنے والا یہ طیارہ ماحول دوست ہوگا اور اس کے سب سے اہم بات کم ایندھن کا استعمال ہے۔

لیکن یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آیا یہ طیارہ واقعی فضا میں پرواز بھی کرسکے گا یا نہیں؟ اس کا جواب تو آنے والا وقت ہی دے سکے گا۔ اس ضمن میں ریڈیو سے کنٹرول ہونے والا چھوٹا ماڈل بناکر آزمائش سے گزارا جاچکا ہے جس کے تسلی بخش نتائج مرتب ہوئے ہیں

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

قوم ملک کو ہرسال اوپر جاتا دیکھے گی، وزیراعظم عمران خان

واشنگٹن: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ...

امریکا کا اعتماد کو ٹھیس پہنچانے پر گوگل کے خلاف تحقیقات کا آغاز

واشنگٹن: امریکا کے محکمہ انصاف نے گوگل کے خلاف...

پودوں کے احساسات بتانے والا الیکٹرانک گملہ

واشنگٹن: اب بہت جلد آپ اپنے گھر کےایک کونے میں...

جنم در جنم

ڈاکٹر برائن وائس (Brian Weiss) امریکا کے مشہور نفسیات...