مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

آئی فون 11 کیسا ہوگا؟ مخبریاں عروج پر پہنچ گئیں

لیکان ویلی: 

اگرچہ ایپل کے اگلے اسمارٹ فون ’’آئی فون 11‘‘ کی لانچنگ میں ابھی پورے دو مہینے باقی ہیں لیکن ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ’’اندر کی خبر رکھنے والوں‘‘ نے مخبریاں شروع کردی ہیں کہ آئی فون 11 کیسا ہوگا اور اس میں کیا کچھ ’’خاص‘‘ ہوگا۔

ایسے ہی ایک مخبر ’’ایڈورڈ سی بیگ‘‘ بھی ہیں جنہوں نے ’’یو ایس اے ٹوڈے‘‘ ویب سائٹ کےلیے اپنے ایک تازہ کالم میں آئی فون کے صارفین کو ’’صبر‘‘ کرنے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ، ان کے بقول، آئی فون 11 اپنے پیشرو آئی فونز کے مقابلے میں کچھ خاص بہتر نہیں ہوگا لیکن بڑی تبدیلیاں اگلے سال یعنی 2020 والے آئی فون ورژن میں متعارف کروائی جائیں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ آئی فون 11 میں فائیو جی سپورٹ نہیں ہوگی کیونکہ اوّل تو ابھی فائیو جی ٹیکنالوجی بہت نئی ہے اور دوم یہ کہ ایپل کارپوریشن، دوسرے اداروں کی طرح کسی بھی نئی ٹیکنالوجی پر ندیدوں کی طرح حملہ آور نہیں ہوتی بلکہ منصوبہ بندی کرکے، اپنے حساب سے صحیح وقت پر اس ٹیکنالوجی کو اختیار کرتی ہے۔ فائیو جی سپورٹ کےلیے ایپل نے 2020 کا سال ذہن میں رکھا ہے۔

ماضی کی طرح اس سال یعنی 2019 میں بھی آئی فون کے تازہ ترین ورژن کے تین ڈیزائن پیش کیے جائیں گے جو اپنی جسامت اور قیمت میں ایک دوسرے سے مختلف ہوں گے۔

ایڈورڈ لکھتے ہیں کہ اس سال لانچ ہونے والے آئی فون کی بیٹری زیادہ بڑی یعنی زیادہ گنجائش والی ہوگی، کیونکہ یہ ضرورت بھی ہے۔ اگرچہ اگلے آئی فون میں ’’تین عقبی کیمروں‘‘ کا شور بہت اٹھا ہے لیکن ممکنہ طور پر وہ صرف آئی فون 11 کے سب سے مہنگے ورژن میں ہوں گے۔ بہتر تصویر اور دیگر آپشنز کے ساتھ آئی فون کو گوگل پکسل فون کے مدمقابل لانے کی پوری کوشش کی جائے گی۔

نئے آئی فون کا ایک اور متوقع فیچر ’’وائرلیس چارجنگ‘‘ ہوگا، یعنی نہ صرف یہ کہ آئی فون کو ’’وائرلیس چارجنگ بیس‘‘ پر رکھ کر چارج کیا جاسکے گا بلکہ آئی فون کے ساتھ ملنے والے ہیڈ فونز یعنی ’’ایئرپوڈز‘‘ کو آئی فون پر رکھ کر چارج کیا جاسکے گا۔

اگلے آئی فون میں ڈیزائن کے اعتبار سے ظاہری طور پر کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوگی اور اسکرین سائز بھی 5.8 انچ سے لے کر 6.5 انچ تک ہوگا (جیسا کہ آئی فون ایکس ایس اور ایکس ایس میکس میں ہے)۔ آئی فون 11 کی قیمت بھی موجودہ آئی فونز سے ملتی جلتی ہی ہوں گی یعنی ہم یہ توقع کرسکتے ہیں کہ یہ قیمتیں 750 ڈالر سے 1100 ڈالر کے درمیان ہوں گی۔

البتہ، تمام قیاس آرائیوں سے ہٹ کر، ایک بات یقینی ہے کہ آئی فون 11 میں ’’آئی او ایس 13‘‘ کو بطور آپریٹنگ سسٹم استعمال کیا جائے گا۔ یہ بات اس لیے بھی یقینی ہے کہ آئی او ایس 13 موبائل آپریٹنگ سسٹم پہلے ہی بی-ٹا ٹیسٹنگ کےلیے عوامی طور پر پہلے ہی دستیاب ہے۔

اب تک کےلیے اتنا ہی۔ توقع ہے کہ جیسے جیسے آئی فون 11 کی لانچ کا وقت قریب آتا جائے گا، ویسے ویسے اس کے بارے میں خبریں اور ’’افواہیں‘‘ بھی بڑھتی چلی جائیں گی تاکہ لانچنگ کامیاب بنائی جاسکے۔

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

مشتری کے چاند جینی میڈ پر آبی بخارات دریافت

پیساڈینا، کیلیفورنیا: انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ سائنسدانوں نے...

دنیا کی پہلی اڑن موٹرسائیکل نے آزمائشی پرواز مکمل کرلی

کیلیفورنیا: دنیا کی پہلی جیٹ پیک اڑن موٹرسائیکل نے...

پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا...

گرمی سے بجلی بنانے والے ننھے جنریٹر، چھاپنا بہت آسان

سوئزرلینڈ: اگر کسی جگہ کوئی بوائلریا تندور لگا ہے...

‘ٹیلی گرام’ دنیا کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ بن گئی

گزشتہ دنوں واٹس ایپ کی نئی پرائیوسی پالیسی سامنے...

بیک پیک کا بوجھ کم محسوس کریں اور بجلی بھی بنائیں

بیجنگ: ایک بڑے پیٹھ کے بستے کو اٹھائے پھرنا...

اسمارٹ فون سے دل کی دھڑکن اور نبض کی رفتار جانیے

اسمارٹ فون کے صارفین کے لیے اچھی خبر یہ...

واٹس ایپ کی پرانی خامیاں دور، نئی اپ ڈیٹ آ گئی

دنیا بھر میں مقبول میسجنگ سروس واٹس ایپ نے...

گوگل پر ہیش ٹیگ کے ذریعے سرچنگ کی آزمائش

دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل پر صارفین...

نیٹ فلکس میں اہم فیچر کی آزمائش

مقبول ترین آن لائن اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس پر...