مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

آسٹریلیا میں خون آلود آنکھوں والے درجنوں پرندے زمین پر گرکر ہلاک

یڈیلیڈ: 

آسٹریلیا میں  ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جو عموماً ڈراؤنی فلموں میں دکھایا جاتا ہے۔

لوگوں نے دیکھا کہ آسمان سے درجنوں پرندے کچھ اس طرح آگرے جن کی آنکھوں سے خون بہہ رہا تھا اور وہ بہت تکلیف میں چیخ رہے تھے۔

بعض افراد نے ہمت کرکے غور کیا تو کئی پرندوں کی چونچ بھی خون آلود تھی۔ جنگلی حیات کے ماہرین اور ریسکیو ذرائع اس جگہ پہنچے جہاں پرندے گرے تھے۔ انہوں نے گنتی کرکے بتایا کہ 60 میں سے 58 پرندے ایڈیلیڈ میں ایک اسکول کے قریب سے ملے ہیں۔

ان پرندوں میں سے اکثریت میں ایک طرح کے طوطے شامل ہیں جنہیں کوریلا کہا جاتا ہے۔ کیسپر برڈ ریسکیو سے تعلق رکھنے والی ایک ماہر سارہ کنگ نے بتایا کہ بدھ کے روز انہیں پہلا پرندہ ملا تھا۔ لیکن اس کے بعد دیگر بہت سے پرندے بھی نظرآئے۔ ان میں سے کچھ درختوں سے پکے ہوئے پھل کی طرح گرے اور کچھ اوپر سے نیچے گرتے دیکھے گئے۔

دو یا تین پرندے گرتے ہی مرگئے۔ کچھ خون آلود چونچ کے ساتھ چیخ رہے تھے اور اڑنے کی ناکام جدوجہد کررہے تھے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ ان پرندوں کو جان بوجھ کر زہر دیا گیا ہے۔ آسٹریلیا میں بعض کوریلا طوطوں کو چوہوں کی طرح دشمن سمجھا جاتا ہے اور اسی بنا پر لوگ انہیں ہلاک کرتے ہیں۔ لیکن محکمہ جنگلی حیات کے مطابق جس طرح ان پرندوں کو زہر دیا گیا ہے وہ انتہائی ظالمانہ عمل ہے جس میں پرندے درد کے مارے دھیرے دھیرے مرے ہیں۔

تاہم 2011 میں پرندوں کی تباہی کا اس سے بھی ہولناک واقعہ سامنے آیا جب سالِ نو کی آتش بازی سے ڈر کر پانچ ہزار پرندوں نے زمین کا رخ کیا تھا اور عمارتوں اور درختوں سے ٹکرا مرگئے تھے۔

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

برطانوی ماہر تعلیم، سفیر امن اور بانی عالمی کشمیر آگہی مہم

برطانوی ماہر تعلیم، سفیر امن اور بانی عالمی کشمیر...

طالبان کا افغان شہریوں کے لیے کابل ایئرپورٹ بند کرنے کا اعلان

ترجمان افغان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے...

امریکا نے افغانستان سے اپنی فوجیں نکال کر بڑا مسئلہ کھڑا کر دیا ہے، برطانیہ

برطانیہ کے سیکرٹری دفاع بین والیس نے افغانستان سے...

بالی ووڈ اسٹارز اور قریبی دوست شلپا شیٹھی سے اپنی راہیں جدا کرنے لگے

ممبئی: راج کندرا کے فحش فلموں کا اسکینڈل سامنے...

کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا نے امریکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی

امریکا میں کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا نےخطرےکی گھنٹی...

واٹس ایپ نے 20 لاکھ سے زائد بھارتی صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کردیے

کیلی فورنیا: واٹس ایپ نے نقصان دہ اور غلط...

ناروے کی وزیراعظم پر کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ

اوسلو: ناروے کی وزیراعظم ایرنا سولبرگ پر کورونا ایس...

عودی حکومت کا ویکسین لگوانے والے افراد کو عمرہ کی اجازت دینے کا اعلان

سعودی عرب نے رمضان المبارک سے صرف کووڈ-19 کی...

کورونا سے متعلق غلط معلومات پر فیس بک نے صدر کا پیج فریز کر دیا

کراکس(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا کا غلط علاج بتانے پر...

مودی کی بنگلہ دیش آمد پر شدید احتجاج، پولیس فائرنگ سے چار افراد ہلاک

ڈھاکا: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بنگلادیش آمد پر...