مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

این آر او کے لیے کسی نے براہ راست مجھ سے رابطہ نہیں کیا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کسی کی جانب سے این آر او کے لیے براہ راست مجھ سے رابطہ نہیں کیا گیا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اراکین پارلیمنٹ بھی ٹیکس دینے کے لیے عوام میں آگاہی مہم چلائیں، اپوزیشن احتجاج کا شوق پورا کرے کوئی پرواہ نہیں، ہمیں کارکردگی سے جواب دینا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ عوام کو معاشی بحران کے ذمہ داروں سے آگاہ کریں، بجٹ منظوری قانونی تقاضہ ہے، تمام اراکین اپنی حاضری یقینی بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے این آر او کے لیے براہ راست اپروچ نہیں کیا گیا، سب کو معلوم ہے میں کرپشن کیسز پر سمجھوتہ نہیں کروں گا، اپوزیشن اے پی سی کرے یا تحریک چلائے، این آر او نہیں ملے گا۔

اجلاس سے خطاب کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں اور بلوچستان کے لیے ترقیاتی فنڈ میں اضافہ کیا ہے جب کہ پاک فوج نے فاٹا اور بلوچستان کے لیے اپنی تنخواہوں کا اضافہ نہیں لیا۔

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

واٹس ایپ نے خود کو اپنے ہی اسٹیٹس کا حصہ بنا دیا

واٹس ایپ اب صارفین کی طرح اسٹیٹس لگانے...

عدنان سمیع سے ہمدردی کرنے پر سوشل میڈیا صارفین اُشنا شاہ پر برس پڑے

کراچی:  گلوکار عدنان سمیع خان کو پاکستان سے تعلق یاد...

بلیوبیری بھی ’سپرفوڈز‘ کی دوڑ میں شامل

گلاسگو: حال ہی میں ماہرین نے ایک تحقیق میں...