مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

این ای ڈی یونیورسٹی کے ’’اسمارٹ اریگیشن سسٹم‘‘ کی کھیتوں میں کامیاب آزمائش

کراچی: جامعہ این ای ڈی کے ریسرچ سینٹر فار آرٹی فیشل انٹیلی جنس (آر سی اے آئی) کے ماہرین اور طالبعلموں نے زرعی آب پاشی کےلیے ایک کم خرچ اور جدید نظام بنایا ہے جس سے پانی کی ضرورت 50 فیصد تک کم ہوجاتی ہے اور فصلوں میں پیداوار بھی بہترین ہوتی ہے۔ اب کئی کھیتوں اور باغات میں اس نظام کی کامیاب آزمائش کی گئی ہے جس کے بعد اس کے بہترین اور متوقع نتائج سامنے آئے ہیں۔

پانی کی قلت کے شکار سندھ کے کاشتکاروں نے مقامی سطح پر تیارکردہ اس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔ اس سسٹم کی بدولت پانی کے استعمال میں 50 فیصد کمی ہوئی ہے اور بقیہ پانی سے دیگر اراضی کاشت ہورہی ہے۔ اس کے نتیجے میں کسانوں کی آمدنی میں 30 سے 35 فیصد اضافہ بھی ہوا ہے۔

ڈاکٹر خرم کی نگرانی میں تیار کیا گیا یہ نظام، زمین اور مٹی کی کیفیت، نمکیات کی مقدار، کھیت کے درجہ حرارت اور آب و ہوا اور ماحول کی درست پیمائش کرتے ہوئے سائنسی بنیادوں پر پانی کی ضرورت سے آگاہ کرتا ہے۔

اسمارٹ اریگیشن سسٹم کے نام سے تیار اس نظام پر کام کرنے والے انجینئر احسن رحمان نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس سے کسان زمین کی صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رہتا ہے۔ اس سے کسان واقف ہوجاتا ہے کہ پانی کی کب اور کتنی ضرورت ہے کیونکہ زائد پانی بھی فصلوں کو خراب کرسکتا ہے۔

اسمارٹ اریگیشن سسٹم اپنی قیمت سے لے تنصیب تک بہت سادہ ہے۔ اول تو یہ شمسی توانائی سے کام کرتا ہے اور کم خرچ نظام کو ایک کسان بھی پانچ منٹ میں نصب کرسکتا ہے۔ اس کا روزانہ خرچ صرف چار سے پانچ روپے ہے جس سے ایک ایکڑ زرعی زمین کا احاطہ کیا جاسکتا ہے۔


احسن رحمان نے بتایا کہ سندھ میں اب تک 15 فارمز نے اسے استعمال کیا ہے اور پانی کی 50 فیصد بچت یقینی بناتے ہوئے بہترین پیداوار حاصل کی ہے۔ یہ غیرملکی نظاموں کے مقابلے میں بہت ہی ارزاں ہے۔ مہنگے غیرملکی سسٹم صرف ریڈنگ فراہم کرتے ہیں جبکہ اس میں موجود جدید سینسرز، جی پی آر ایس اور جی ایس ایم کمیونی کیشن نظام کھیت کی کیفیت کا ڈیٹا، موبائل ایپ اور ایس ایم ایس کے ذریعے کسان تک بھیجتےہیں۔

کراچی کے مضافات میں گڈاپ ٹاؤن کے ایک کاشتکار محمد رفیق نے بتایا کہ وہ 17 ایکڑ پر لیموں کاشت کررہے ہیں اور اس نظام سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گڈاپ میں زیرِ زمین پانی کی سطح مزید نیچے جارہی ہے اور اب پانی 800 فٹ پر دستیاب ہے۔

’’ہمیں آٹھ کلومیٹر دور سے پانی لانا پڑتا ہے تاہم اب اسمارٹ نظام کی بدولت پانی کی کھپت آدھی ہوئی ہے اور پیداوار بھی 35 فیصد بڑھی ہے۔ کیونکہ یہ نظام ہوا میں نمی کا تناسب، زیرِ زمین نائٹریٹس اور کھارے پن کو بھی نوٹ کرتا ہے،‘‘ محمد رفیق نے مزید کہا۔

اسمارٹ اریگیشن سسٹم روایتی آب پاشی سے کئی گنا بہتر ہے اور انقلابی فوائد کا حامل ہے۔ ضرورت ہے کہ مزید کسانوں کو بھی اس سے آگہی ہو اور وہ اسے آزمائیں۔

اس طرح پاکستان کے کھیتوں اور کھلیانوں میں اسمارٹ سسٹم کی تنصیب سے غذائی پیداوار میں اضافہ کرکے غذائی قلت پر قابو پانے میں مدد مل سکے گی۔

اچھی بات یہ ہے کہ آل پاکستان فروٹس اینڈ ویجی ٹیبل ایکسپورٹرز امپورٹرز ایسوسی ایشن نے اس میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ تنظیم کے سربراہ وحید احمد نے اسے انقلابی قدم قرار دیا ہے اور اس ٹیکنالوجی کو پاکستان بھر میں فروغ دینے کےلیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

مشتری کے چاند جینی میڈ پر آبی بخارات دریافت

پیساڈینا، کیلیفورنیا: انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ سائنسدانوں نے...

دنیا کی پہلی اڑن موٹرسائیکل نے آزمائشی پرواز مکمل کرلی

کیلیفورنیا: دنیا کی پہلی جیٹ پیک اڑن موٹرسائیکل نے...

پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا...

گرمی سے بجلی بنانے والے ننھے جنریٹر، چھاپنا بہت آسان

سوئزرلینڈ: اگر کسی جگہ کوئی بوائلریا تندور لگا ہے...

‘ٹیلی گرام’ دنیا کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ بن گئی

گزشتہ دنوں واٹس ایپ کی نئی پرائیوسی پالیسی سامنے...

بیک پیک کا بوجھ کم محسوس کریں اور بجلی بھی بنائیں

بیجنگ: ایک بڑے پیٹھ کے بستے کو اٹھائے پھرنا...

اسمارٹ فون سے دل کی دھڑکن اور نبض کی رفتار جانیے

اسمارٹ فون کے صارفین کے لیے اچھی خبر یہ...

واٹس ایپ کی پرانی خامیاں دور، نئی اپ ڈیٹ آ گئی

دنیا بھر میں مقبول میسجنگ سروس واٹس ایپ نے...

گوگل پر ہیش ٹیگ کے ذریعے سرچنگ کی آزمائش

دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل پر صارفین...

نیٹ فلکس میں اہم فیچر کی آزمائش

مقبول ترین آن لائن اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس پر...