مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

باس کو ملازمین کے موڈ کی خبر دینے والی ‘رسٹ بینڈ’تیار

برطانیہ کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے ایسا اسمارٹ رسٹ بینڈ تیار کیا ہے جو باس کو کمپنی ملازمین کے موڈ کے بارے میں بتائے گی۔

عالمی وبا کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں زیادہ تر لوگوں گھروں میں رہ کر کام کرنے پر مجبور ہیں لیکن گھروں پر کام کے دوران ملازمین کس کیفیت کا شکار ہیں اس حوالے سے کمپنیوں کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ دور بیٹھ کر ملازمین کی کیفیت کے بارے میں اندازہ لگانا ایک مشکل کام ہے۔

اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے برطانوی فرم موڈ بیم (Moodbeam) نے کلائی میں پہننے والا ایسا اسمارٹ رسٹ بینڈ تیار کیا ہے جس کی مدد سے ملازمین کے موڈ اور ان کی ذہنی کیفیت کے بارے میں جانا جا سکے گا۔

اس اسمارٹ رِسٹ بینڈ کے ذریعے کمپنیاں اپنے ملازمین کی نفسیاتی کیفیت کو جانچ سکیں گی، بینڈ میں دو بٹن موجود ہیں جن میں پیلا رنگ خوشی کے احساس کا اظہار ہے جبکہ نیلا رنگ اداسی کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بینڈ اسمارٹ فونز کی ایپ اور ویب سائٹ کے ساتھ منسلک ہے جس کی مدد سے کمپنی باس کے لیے ممکن ہو گا کہ وہ اپنے ملازمین کی حالت کو مسلسل نظر میں رکھ سکے۔

اسمارٹ رسٹ بینڈ کو دوستوں اور خاندان کے افراد کے درمیان سماجی تعلقات مضبوط بنانے اور مسلسل رابطے میں رہنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اسمارٹ بینڈ کی پٹی سیلیکون کی بنی ہوئی ہے جو واٹر پروف ہے یعنی اسے چہل قدمی کرنے اور نہانے کے دوران بھی پہنا جا سکتا ہے۔

مُوڈ بیم کمپنی کی شریک بانی کرسٹینا کولمر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کمپنیاں اس بات کی کوشش کر رہی ہیں کہ عالمی وبا کے دوران گھروں سے کام کرنے والے ملازمین کے ساتھ رابطے میں رہیں اور اس رسٹ بینڈ کی مدد سے کمپنیوں کے لیے ممکن ہو گا کہ وہ اپنے سیکڑوں ملازمین کی خیریت پوچھ سکیں، بینڈ کی ایپ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں قسم کے اسمارٹ فونز کے لیے دستیاب ہو گی۔

اس زمرے سے مزید

لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت منظور کرلی

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان...

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 2 نوجوان شہید

سری نگر: قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے...

مہوش حیات نے تیزی سے وائرل ہونیوالا’بوتل کیپ چیلنج‘ قبول کرلیا

کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے ہالی ووڈ...