مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

بخار کے چھالوں کا مؤثر علاج شہد میں دریافت

نیوزی لینڈ: ہونٹوں کے اطراف بخار کے چھالے (کولڈ سور) بار بار تنگ کرتے ہیں اور ان سے جان چھڑانا مشکل ہوجاتا ہے۔ اب ماہرین نے کہا ہے کہ ایک طرح کا شہد ان کے علاج میں اسی طرح مؤثر ہوتا ہے جس طرح مہنگی کریمیں ان کا علاج کرتی ہیں۔

میڈیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف نیوزی لینڈ نے اپنے ملک میں عام پائے جانے والے ایک پھولدار پیڑ کینوکا Kunzea ericoides میں ایک جزو دریافت کیا ہے جو ہونٹوں کے اطراف میں ہونے والے بخار کے چھالے اور ہرپز کا شافعی علاج ثابت ہوسکتا ہے۔ اس وقت بازار میں جتنی بھی کریمیں دریافت ہیں شہد اسی رفتار سے بخار کے چھالوں کو ختم کرتا ہے خواہ وہ ناک پر ہوں یا پھر ہونٹوں کے اطراف پر نمودار ہوتے ہیں۔

مثلاً اسائیکلووِر کریم دودن میں چھالوں کو ختم کرتی ہے لیکن اس کے منفی ضنمی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس تناظر میں خاص طبی شہد کا استعمال بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ لیکن شہد کے لاتعداد فوائد اور بھی ہیں جن کا شمار مشکل ہے ۔ شہد کا استعمال ہاضمے کو درست کرتا ہے، بہترنیند لاتا ہے، جگر کو زہر سے پاک کرتا ہے اور جسمانی انفیکشن کو ختم کرتا ہے۔
کینوکا درخت سے حاصل شہد طبی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے اور نیوزی لینڈ کے ماہرین نے اس پر مزید تحقیق اور انسانی آزمائشوں پر زور دیا ہے۔

ابتدائی تجربات میں ماہرین نے کینوکا درخت سے حاصل شدہ شہد میں 5 فیصد اسائیکلووِر کریم ملائی اور اسے 952 مریضوں پر آزمایا اور پانچ روز بعد چھالہ بالکل غائب ہوگیا۔ جبکہ دوسری جانب صرف شہد استعمال کرنے والوں میں بھی عین یہی نتائج نمودار ہوئے۔

تحقیق کے اگلے مرحلے میں سائنسداں اس جزو کو تلاش کرنے کی کوشش کریں گے جو بخار کے چھالے کو ختم کرتا ہے۔

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

دبا لو یا پھر خرید لو

نور مقدم قتل کیس میں مزید ایسے چند ہول...

شاداب خان جنوبی افریقا اور زمبابوے کیخلاف سکواڈسے باہر ہو گئے

لاہور( آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر شاداب...

قصور: 200 روپے نہ ملنے پر بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا

قصور: نواحی روسہ ٹبہ چونیاں میں سنگدل بیٹے نے...

سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، نمایاں شخصیات کو سزائیں

ریاض: سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف بڑے پیمانے...

108 میگا پکسل کیمرہ والا فون اور نیا پروسیسر متعارف کروادیا گیا ہے

بیجنگ: چینی سمارٹ فون ساز کمپنی شیاﺅ می کی...

ماحولیاتی آلودگی کے باعث جگنو اور تتلیاں معدومی کا شکارہوتی ہیں

پاکستان میں بڑھتی ماحولیاتی آلودگی، ٹریفک کے دھوئیں، کیڑے...

لال بیگ مزید سخت جان ہونے لگے

نیویارک: لال بیگ کی سب سے عام پائی جانے...

بلیوبیری بھی ’سپرفوڈز‘ کی دوڑ میں شامل

گلاسگو: حال ہی میں ماہرین نے ایک تحقیق میں...