مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

بھارتی جنگی طیارہ پرندے سے ٹکرا کر زمین بوس

گوا: 

بھارتی بحریہ کا جنگی طیارہ فضا میں پرندے سے ٹکرانے کے باعث پائلٹ سے بے قابو ہو گیا اور ہچکولے کھاتے ہوئے گر کر تباہ ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی بحریہ کا طیارہ ’مگ 29- کے‘ نے ریاست گوا میں تربیتی پرواز بھری تاہم کچھ ہی دیر میں طیارے کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ طیارے کا ملبہ ایک کھیت سے مل گیا۔

https://twitter.com/indiannavy/status/1195599024172044289

بھارتی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے کے دونوں پائلٹ کیپٹن شوئےکھنڈ اور دیپک یادیو محفوظ ہیں جنہوں نے طیارے کے زمین بوس ہونے سے قبل چھلانگ لگا کر اپنی جان بچالی تھی۔

دوران پرواز طیارے سے ایک پرندہ ٹکرا گیا تھا جس کے باعث دائیں انجن میں آگ لگ گئی جب کہ بائیں انجن سے بھی دھواں نکل رہا تھا۔ انجن بند ہوگئے تھے جس پر دونوں پائلٹس نے طیارے سے چھلانگ لگائی۔ پائلٹس کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کے طیاروں کے گرنے کا یہ چھٹا واقعہ ہے جس میں مجموعی طور پر 4 پائلٹس بھی ہلاک ہوئے ہیں جب کہ ریسکیو ہیلی کاپٹر گرنے کے بھی دو واقعات ہوچکے ہیں۔ جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکومت ایک جانب اپنی فوجی طاقت کے حوالے سے بڑھکیں مار رہی ہے تو دوسری جانب اس کے طیارے سوکھے پتوں کی طرح گرتے جا رہے ہیں۔

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

کراچی میں تیسری شادی کرنا شہری کو مہنگا پڑ گیا۔

نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں تیسری شادی کرنا...

اسلام آباد ہی نیا بنا دیں

اعثمان مرزا اور ویڈیو سکینڈل اب تک گلوبل ہو...

وہاڑی .وجھیانوالہ گاوں103/15L کی فصل کپاس سے نامولود بچہ برآمد.

وہاڑی /ٹیکر وہاڑی .وجھیانوالہ گاوں103/15L کی فصل...