مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

تیسرے ٹی 20 میں شاندار بلے بازی کرنے والے محمد رضوان نے بات بھی کمال کی کہہ دی

لاہور ( آن لائن) نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں عمدہ بلے بازی کی بدولت مین آف دی میچ کے حق دار قرار پانے والے محمد رضوان نے مداحوں کے سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے جبکہ پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی قیادت ملنے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میچ کے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان کیلئے آج کا میچ بہت اہم تھا اور جیت کا عزم لئے ہی میدان میں اترے تھے۔ میں نے فطری کھیل پیش کرنے کی کوشش کی اور اس میں کامیاب ہوا، امید ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی ملنا خوش آئند ہے اور مجھے بہت خوشی ہے کہ ٹیم مینجمنٹ مجھ پر بھروسہ کرتی ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ تیسرے ٹی20 میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی، پاکستان کو جیت کیلئے174 رنزکا ہدف ملا تھا جسے قومی ٹیم نے 19.4 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کیا۔ تین میچوں کی سیریز 1-2 سے نیوزی لینڈ کے نام رہی، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، محمد رضوان کی اننگز میں 3 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔

اس زمرے سے مزید

ملکہ میری کو بھی مات

اس ہفتے تقریباً 24گھنٹوں میں بجلی ریکارڈ مہنگی کی...

وزن گھٹانے کیلئے صبح 8 سے دوپہر 2 بجے تک ہی کھائیے

نیویارک:  اگر کوئی وزن کم کرنے میں سنجیدہ ہے تو...