مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

جرمنی میں 100 مریضوں کو ہلاک کرنے والے میل نرس کو عمرقید کی سزا

برلن: جنگِ عظیم دوم کے بعد جرمنی کے سب سےسفاک سیریل کلرطبی کارکن ’نیلز ہوگل‘ کو عمرقید کی سزا سنادی گئی ہے جس نے کم ازکم 100 مریضوں کو ہلاک کیا ہے۔

جرمنی کے شہر اولڈن برگ کی عدالت نے اپنی سزا سناتے ہوئے کہا کہ نیلز ہوگل نے شعوری طور پر اسپتال میں 100 مریضوں کو موت کی نیند سلایا جب کہ جج نے نیلز کے اقدامات کو ناقابلِ فہم قرار دیا۔

اس سے قبل نیلز 100 مریضوں کی جان لینے کا خود اعتراف کرچکا ہے جن کی عمریں 34 سے 96 برس تھیں ۔ 2000 سے 2005 کے درمیان اس نے جرمنی کے دواسپتالوں میں بطور نرس کام کیا تاہم اس پر 15 افراد کے قتل کا جرم ثابت ہوچکا ہے اور بقیہ کے ثبوت نہیں ملے۔

نیلز کا طریقہ واردات بہت عجیب تھا۔ وہ مریضوں کو الٹی سیدھی دوائیں کھلاتا جن کی اکثریت ایمرجنسی وارڈ میں لائی جاتی تھیں اور مریض کی حالت بگڑنے پر وہ اپنے ساتھیوں کو مریضوں کی صحت یابی اور جان بچانے کے ہنر دکھاتا اور یہ عمل اس نے بوریت سے بچنے کے لیے کیا۔

پولیس کو شبہ ہے کہ اس کے ہاتھوں مرنے والے مریضوں کی تعداد 200 ہے لیکن پوسٹ مارٹم نہ ہونے کی وجہ سے ان کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

سزا پانے کے بعد نیلز ہوگل نے متاثرہ خاندانوں سے اپنے خوفناک جرم پر معافی مانگی تاہم اس کیس کا سب سے بڑا سوالیہ نشان یہ ہے کہ اس سارے عمل پر اسپتالوں کا عملہ آخرکیا کرتا رہا اور آخر اتنے بہت سے مریض اس نے کس طرح قتل کردیئے جب کہ سرکاری وکیل نے اسپتال انتظامیہ کو مجموعی طور پر غافل قرار دیا۔

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

قوتِ بازو سے کچھ نہ ہوا گرین شرٹس نے معجزے کی آس لگالی

لاہور: ورلڈکپ میں قوت بازوسے کچھ نہ ہواگرین...

لاہور ہائی کورٹ نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا

  لاہور ہائی کورٹ نے نوازشریف کا نام ای سی...

گوگل پر ہیش ٹیگ کے ذریعے سرچنگ کی آزمائش

دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل پر صارفین...

بہن کی تعیناتی کے لیے نیکٹا کو لکھا گیا خط واپس لیں، وزیراعظم کا زرتاج گل کو حکم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وزیر مملکت برائے...