مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

جسٹس آصف سعید کھوسہ باقاعدہ طور پر پاکستان کے نئے چیف جسٹس مقرر کر دیے گئے

اسلام آباد (آن لائن) جسٹس آصف سعید کھوسہ باقاعدہ طور پر پاکستان کے نئے چیف جسٹس مقرر کر دیے گئے، صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے منظوری دیے جانے کے بعد وزارت قانون نے نوٹیفیکشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نئے چیف جسٹس کی باقاعدہ تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کی منظوری صدر مملکت عارف علوی نے دی ہے۔ صدر مملکت کی جانب سے منظوری دیے جانے کے بعد وزارت قانون نے بھی آصف سعید کھوسہ کی بطور نئے چیف جسٹس کی باقاعدہ تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ 18 جنوری کو پاکستان کے نئے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ 17 جنوری کو موجودہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ کے ایک روز بعد نئے چیف جسٹس کے طور پر عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار آئندہ برس 17 جنوری 2019ء کو ریٹائر ہو رہے ہیں، جس کے بعد سپریم کورٹ کے 8 سینئیر جج صاحبان کو بالترتیب یہ عہدہ سنبھالنے کا موقع ملے گا۔ان 8 ججز میں جسٹس آصف سعید خان کھوسہ، جسٹس گلزار احمد ، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس سید منصور علی شاہ،جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحیٰی آفریدی شامل ہیں۔

چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد سینئیر ترین جج کو چیف جسٹس کا عہدہ تفویض کیا جاتا ہے۔ 18 جنوری 2019ء کو جسٹس آصف سعید خان کھوسہ چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالیں گے، جسٹس آصف سعید خان کھوسہ 20 دسمبر 2019ء کو ریٹائر ہو جائیں گے،جس کے بعد جسٹس گلزار احمد چیف جسٹس کے عہدے پر فائز ہوں گے۔ جسٹس گلزار احمد یکم فروری 2022ء کو ریٹائر ہوں گے۔

2 فروری 2022ء کو جسٹس عمر عطا بندیال چیف جسٹس کا منصب سنبھالیں گے۔ جسٹس عمر عطا بندیال 16 ستمبر 2023ء تک عہدے پر فائز رہیں گے۔ان 8 جج صاحبان میں سے بھی کچھ جج صاحبان اس عہدے پر پہنچنے سے قبل ہی ریٹائر ہو جائیں گے کیونکہ آئین کے مطابق سپریم کورٹ کے جج کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سال مقرر ہے۔ واضح رہے کہ موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کم ہی عرصہ میں عوام نے بے انتہا مقبولیت حاصل کی۔

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

برطانوی ماہر تعلیم، سفیر امن اور بانی عالمی کشمیر آگہی مہم

برطانوی ماہر تعلیم، سفیر امن اور بانی عالمی کشمیر...

او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

اسلام آباد: او آئی سی کے آزاد مستقل انسانی...

غریبوں اور چھوٹے کسانوں کو بغیر سود قرضے دینے کا اعلان

راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان نے کسانوں کو بلاسود قرضے...

مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم...

اسرائیلی سافٹ ویئر کے ذریعے مودی سرکار کی وزیراعظم کا موبائل ہیک کرنے کی کوشش

پیرس: اسرائیلی سافٹ ویئر کے ذریعے موبائل پر کی...

افغان صدر نے اسلام آباد میں متعین اپنے سفیر کو واپس بلالیا

افغانستان نے پاکستان میں موجود افغان سفیر نجیب اللہ...

انصاف، میرٹ اور ترقی کے ذریعے آزاد کشمیر میں تبدیلی لائیں گے، میاں شفیق جھنگوی

تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سنیر رہنما اور امیدوار...

مغرب ’ہولوکاسٹ‘ کی طرح توہین رسالت کرنے والوں پربھی پابندی لگائے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ...