مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

دنیا کا سب سے چھوٹا ڈرون تیار: صرف 72 گرام وزنی

مکمل طور پر خودمختار اس ڈرون کا وزن 72 گرم، چوڑائی 10 سینٹی میٹر ہے اور یہ دو میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے پرواز کرسکتا ہے۔ ڈیلفٹ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے ماہرین کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے چھوٹا خودمختار ڈرون ہے۔

اس ڈرون کو فضائی ریس کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن اتنے چھوٹے پیمانے پر ڈرون بنانے کے لیے ابتدائی نوعیت کی کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں اور نئے
الگورتھم اور سافٹ ویئر بنائے گئے ہیں۔ دوسری جانب اس کی پرواز کے راستے کے لیے بھی کئی اختراعات پر غور کیا گیا ہے۔
ڈرون کو بیس لاکھ ڈالر کے مصنوعی ذہانت (آرٹی فیشل انٹیلی جینس) روبوٹک ریسنگ مقابلے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ روبوٹ دوڑ کی شرط یہ ہے کہ وہ مکمل طور پرخودمختار ہوں اور کسی آپریٹر کی بجائے اپنے سافٹ ویئر کی مدد سے پرواز کرے۔ اے آئی ریسنگ مقابلے کی انعامی رقم دس لاکھ ڈالر اور انسانی آپریٹر کو ہرانے والے خودمختار روبوٹ کے لیے ڈھائی لاکھ ڈالر کا انعام رکھا گیا ہے۔
ڈیلفٹ یونیورسٹی ٹیم کے سربراہ گائیڈو ڈی کرون کہتے ہیں خودمختار ڈرون کا تحقیقی میدان ایک سنجیدہ فن بن چکا ہے۔ ریسنگ ڈرون کے لیے جدید ترین پروسیسرز اور معیاری کیمرے درکار ہوتے ہیں جن کی تنصیب سے ڈرون بھاری ہوجاتا ہے۔ اب اس ڈرون میں ایک کیمرہ اور ایک پروسیسر نصب ہے لیکن پرواز میں رہنمائی کے لیے خاص طرح کے الگورتھم اور سافٹ ویئر تیار کئے گئے ہیں۔ یعنی پروسیسر اور کیمرے کا کام الگورتھم سے لیا گیا ہے۔

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

شمالی کوریا کے سربراہ نے ناکامیوں کا اعتراف کرلیا

شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن نے...

شاہ رخ خان کے بالی ووڈ میں 27 سال مکمل ، مداحوں کی نیک تمنائیں

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو بھارتی...

ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد، 5 ارکان پر مشتمل سیل قائم

اسلام آباد:   فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے فیٹف...