مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

دنیا کا سب سے چھوٹا کرسمس ٹری: انسانی بال سے بھی 20,000 گنا باریک

ایمسٹرڈیم: ہالینڈ کی ڈیلفٹ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں ایم ایس فزکس کی طالبہ ماؤرا ولمز نے ایک طاقتور خردبین استعمال کرتے ہوئے دنیا کا سب سے چھوٹا کرسمس ٹری تیار کرلیا ہے جس کی جسامت انسانی بال کی باریکی سے بھی 20,000 گنا مختصر ہے۔

زیادہ صحیح الفاظ میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ اس کرسمس ٹری کی اونچائی 4 نینو میٹر، یعنی ایک میٹر کے بھی 25 کروڑویں حصے جتنی ہے۔

مذکورہ کرسمس ٹری کی تیاری میں جو خردبین استعمال کی گئی ہے وہ ’’اسکیننگ ٹنلنگ مائیکرو اسکوپ‘‘ (ایس ٹی ایم) کہلاتی ہے جسے دنیا کی طاقتور ترین خردبینوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

اس قسم کی الیکٹرون خردبین سے ایک میٹر کے دس ارب ویں حصے یعنی 0.1 نینومیٹر جتنی باریک چیزیں دیکھی جاسکتی ہیں جبکہ اس سے ایک ایک ایٹم کو انتہائی مختصر پیمانے پر اِدھر سے اُدھر بھی کیا جاسکتا ہے۔

دنیا کا مختصر ترین کرسمس ٹری بنانے کےلیے ماؤرا ولمز نے ایک قلم (کرسٹل) کے ایٹموں کو ’’ایس ٹی ایم‘‘ کی مدد سے ایک ایک کرکے ترتیب دیا، پھر جب یہ کرسمس ٹری مکمل ہوگیا تو اسی خردبین کے ذریعے انہوں نے اس کی تصویر بھی کھینچ لی۔

ماورا کا کہنا ہے کہ دنیا کے اس مختصر ترین کرسمس ٹری سے تحقیق میں تو کوئی مدد نہیں ملے گی لیکن اسے بنا کر وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو ایک منفرد انداز میں دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہتی تھیں۔

اس زمرے سے مزید

اگر یہ الیکشن نیوٹرل ہو گئے

سیف اللہ ابڑو لاڑکانہ سے تعلق رکھتے ہیں، انجینئر...

سلمان خان نے سیکڑوں لوگوں کے سامنے سیکیورٹی گارڈ کو تھپڑ دے مارا

مبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی...

جوان خواتین کی خوشبو والے صابن اور اسپرے کی ریکارڈ فروخت

ٹوکیو: جاپان میں حسن آور اجزا بنانے والی ایک...

یہ 5 پھل کھائیے، خود کو گنج پن سے بچائیے

لندن: بالوں کے ایک ماہر کے مطابق اگر آپ...