مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

دنیا کی سب سے طویل سلائیڈ جہاں آپ مسلسل چار منٹ تک پھسلتے رہیں گے

ملائیشیا: پہاڑوں اور جنگلوں کے درمیان خوبصورتی سے قائم کی جانے والی دنیا کی طویل ترین واٹر سلائیڈ اس وقت ملائیشیا میں تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

ایک گھنے جنگل میں بنائی گئی اس واٹر رائیڈ کی لمبائی 1,140 میٹر ہے جس کے ایک سرے پر بیٹھ کر آپ مسلسل چار منٹ تک سلائٰیڈ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ صرف ایک ماہ بعد اگست میں یہ عوام کے لیے کھول دی جائے گی۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے تحت دنیا کی اب تک سب سے طویل واٹر سلائیڈ نیوجرسی کے ایکشن پارک میں ہے جس کی لمبائی 605 میٹر ہے۔ لیکن اب ملائیشیا کی ریاست پینانگ میں اس سے بھی طویل سلائیڈ زیرِ تعمیر ہے جس کا 65 فیصد حصہ مکمل ہوچکا ہے اور اگست تک اسے مکمل کرلیا جائے گا۔


شائقین سلائیڈ پر پھسلتے ہوئے ایک خوبصورت گھنے جنگل سے گزریں گے اور چار منٹ تک پھسلی کے مزے لیتے ہوئے ایک برے سوئمنگ پول میں اتریں گے۔ یہ سلائیڈ اتنی اونچی ہے کہ اس کے پہلے سرے سے پورا پارک دکھائی دیتا ہے۔ کمپنی کے مطابق ان کا مقصد تفریح ہے نہ کہ کوئی ریکارڈ بنانا ہے۔

سلایڈ بناتے دوران درختوں اور قدرتی ماحول کا خیال رکھنا ہی ایک سب سے بڑا چیلنج تھا۔ یہی وجہ ہے کہ کوئی درخت نہیں کاٹا گیا اور کئی جگہ انہیں بچانے کے لیے سلائیڈ کو موڑا گیا ہے۔ اسی طرح پانی پہنچانے کے لیے بھاری مشینری کی بجائے قدرتی ذرائع استعمال کیے گئے ہیں۔

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

ذرا پاکستانی بن کر سوچیے، کائنات ملک

کیا ہم ان ممالک کی طرح نہیں بن سکتے...

اسٹیٹ بنک نے پاکستان کے کمرشل بینکوں کے ڈیٹا چوری ہونے کی رپورٹ مسترد کردی

کراچی (آن لائن). اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے کمرشل...

افغانستان میں طالبان کا ہوٹل پر حملہ، 2 جنگجو اور 8 پولیس اہلکار ہلاک

کابل:  افغانستان کے صوبے بادغیس کے ہوٹل میں طالبان جنگجوؤں کے...

پالک جسمانی عضلات اور پٹھوں کو طاقتور بناتا ہے

برلن: مشہور کارٹون کردار پوپائے کو طاقت کے لیے...