مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

راولپنڈی ٹیسٹ ،چوتھے روز کے اختتام پر کھیل نے ایسا رخ اختیار کرلیا کہ دونوں ٹیموں کے لیے مقابلہ سخت ہو گیا

راولپنڈی ( آن لائن)جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے اختتام پر جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 127بنا لیے جس کے بعد انہیں جیت کے لیے مزید 243رنز درکار ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی جانب سے پاکستان کے 370 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایڈن مکرام اور ڈین ایلگر نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن ڈین ایلگر 17 رنز بنانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم 298رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں سب سے زیادہ 115سکور وکٹ کیپر محمد رضوان کا رہااور ناقابل شکست رہے جبکہ نعمان علی نے ان کا بھر پور ساتھ دیتے ہوئے 45 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کو بڑی سپورٹ فراہم کی۔ ان کے علاوہ فہیم اشرف 29 اور یاسر شاہ 23 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ، آخر میں آنے والے شاہین شاہ آفریدی صرف 4 سکور ہی بنا سکے۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے عمران بٹ اور عابد علی نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو پانچویں اوور میں ہی عمران بٹ بغیر کوئی سکور بنائے کاگیسو ربادا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ کراچی ٹیسٹ میچ اور راولپنڈی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ناکامی سے دوچار ہونے والے عابد علی کچھ دیر وکٹ پر ٹھہرے اور53 گیندیں کھیل کر 13 رنز بنائے مگر 28 کے مجموعی سکور پر وہ بھی کیشو مہاراج کی گیند پر کوینٹن ڈی کوک کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم بھی جلد ہمت ہار بیٹھے اور 45 کے مجموعی سکور پر محض آٹھ رنز بنا کر کیشو مہاراج کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ قومی ٹیم کو چوتھا نقصان 63 کے مجموعی سکور پر اس وقت اٹھانا پڑا جب قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سینئر بلے باز اظہر علی 33 رنز بنا کر جارج لینڈے کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ کراچی ٹیسٹ میچ کے ہیرو فواد عالم بھی پروٹیز کی باولنگ کا زیادہ دیر تک سامنا نہ کر سکے اور 12 رنز بنا کر جارج لینڈے کی گیند پر ایڈن مارکرم کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ پہلی اننگز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والے فہیم اشرف 29رنز بنا کر جار ج لینڈے کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔

اس زمرے سے مزید

عمراکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو کلب...

دوسرے ون ڈے میچ کے ہیرو فخز زمان نے قوم کے نام اہم پیغام جاری کردیا

جوہانسبرگ( آن لائن )پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان...

شاداب خان جنوبی افریقا اور زمبابوے کیخلاف سکواڈسے باہر ہو گئے

لاہور( آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر شاداب...

شب برات، کپتان بابراعظم نے اہم پیغام جاری کردیا

جوہانسبرگ( آن لائن )قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم...

دوسرے ٹیسٹ سے قبل اہم انگلش باؤلر انجری کا شکار ہوگئے

نیودہلی(آن لائن )انگلینڈکے فاسٹ باؤلر جوفر آرچر انجری کے...

راولپنڈی ٹیسٹ ، جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ڈٹ گئے، ایک وکٹ کے نقصان پر 93 رنز جوڑ لیے

راولپنڈی ( آن لائن)دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ...

ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو پہاڑ جیسا ہدف عبور کرتے ہوئے شکست سے دوچار کر دیا

چٹاگانگ( آن لائن )ویسٹ انڈیز نے چٹاگانگ ٹیسٹ میں395...

کورونا کے باعث ایک اورکرکٹ سیریز منسوخ ہوگئی

کیپ ٹاؤن( آن لائن )آسڑیلین کرکٹ بورڈ نے کورونا...