مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

زائرہ وسیم بگ باس 13 کا حصہ بنیں گی؟

ممبئی: بھارتی ٹی وی کے متنازع رئیلیٹی شو بگ باس کی انتظامیہ نے بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی اداکارہ زائرہ وسیم سے سیزن 13 میں حصہ لینے کے لیے رابطہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹی وی کے متنازع رئیلیٹی ٹی وی شو بگ باس کی انتظامیہ نے دنگل گرل زائرہ وسیم سے شو میں حصہ لینے کے لیے رابطہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زائرہ کو یہ پیشکش دلچسپ بھی لگی ہے لیکن انہوں نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ وہ شوکا حصہ ہوں گی یا نہیں۔
بگ باس اپنے متنازع مواد اور فنکاروں کو شومیں بلاکر لڑائی جھگڑے کروانے کے لیے مشہور ہے۔ تاہم پچھلے کچھ سیزن سے بگ باس شائقین میں وہ توجہ حاصل نہیں کرپارہا جو اسے اپنے ابتدائی سیزن میں حاصل تھی اور اس وقت بالی ووڈ میں صرف زائرہ کے ہی چرچے ہیں جس کی وجہ سے شو کو اچھی ریٹنگ مل سکتی ہے۔
بگ باس سیزن 13 رواں سال ستمبر میں شروع ہورہا ہے اور اس بار شائقین کی توجہ بڑھانے کے لیے شو میں تھوڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کے مطابق اس سیزن میں صرف مشہور شخصیات ہی شو کا حصہ بنیں گی۔
واضح رہے کہ زائرہ وسیم نے فیس بک پر اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بالی ووڈ چھوڑ رہی ہیں کیونکہ اس کی وجہ سے وہ اپنے مذہب سے دور ہوتی جارہی ہیں۔ زائرہ کے اس اعلان نے پورے بالی ووڈ میں ہلچل مچادی تھی، شوبز سے وابستہ کچھ فنکاروں نے ان کے فیصلے کو سراہاتھا جب کہ کچھ لوگوں نے ان کے فیصلے پر تنقید کی تھی۔

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

برطانوی ماہر تعلیم، سفیر امن اور بانی عالمی کشمیر آگہی مہم

برطانوی ماہر تعلیم، سفیر امن اور بانی عالمی کشمیر...