مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

سلمان خان نے سیکڑوں لوگوں کے سامنے سیکیورٹی گارڈ کو تھپڑ دے مارا

مبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی نئی فلم ’بھارت‘ کے پریمئیر کے موقع پر آئے بچے سے بدسلوکی پر سیکڑوں مداحوں کے سامنے اپنے سیکیورٹی گارڈ کو تھپڑ دے مارا۔

سلمان خان بالی ووڈ کے ایسے اداکار ہیں جو اپنے غصے کی بدولت ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ ان کی نئی فلم ’’بھارت‘‘ کے پریمئیر کے موقع پر بھی پیش آیا جب انہوں نے اپنے ہی سیکیورٹی گارڈ کو سیکڑوں مداحوں کی موجودگی میں تھپڑ دے مارا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان اپنی نئی فلم ’’بھارت‘‘ کے پریمئیر میں شرکت کے لیے آرہے ہیں، انہیں دیکھنے کے لیے مداحوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے، ان کی آمد کے ساتھ ہی مداحوں میں جوش و جذبہ بھی بڑھ جاتا ہے اور سیکیورٹی گارڈ انہیں سلمان خان سے دور رکھنے کی کوشش کرتے ہیں، اسی دوران سلمان خان اپنے ایک سیکیورٹی گارڈ کو زناٹے دار تھپڑ رسید کرتے ہیں اور سینما گھر کی جانب چلے جاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے اس سیکیورٹی گارڈ کو تھپڑ وہاں ان سے ملاقات کے لیے آنے والے بچے سے کی گئی بدسلوکی پر مارا ۔ واقعے کی وڈیو وائرل ہوتے ہی سلمان خان کو اس حرکت پر حق بجانب قرار دیا جارہا ہے، وہیں ان کی تنقید بھی جارہی ہے۔

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

یہ کمپنی چھت سے لٹکنے والا فرنیچر بناتی ہے! یہ کمپنی چھت سے لٹکنے والا فرنیچر بناتی ہے!

لیکان ویلی: ایک نئی اسٹارٹ اپ کمپنی ’’بمبل بی اسپیسز‘‘ نے چھت...

لاہور ایئرپورٹ پر چینی شہری غیر ملکی کرنسی اسمگل کرتے ہوئے گرفتار

لاہور: علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز اہلکاروں...

فیس بک پوسٹس دیکھ کر 21 بیماریوں کی شناخت ممکن

نیویارک: فیس بک پر صارفین جو کچھ بھی پوسٹ...