مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

سنی دیول کی بھارتی الیکشن میں جیت خطرے میں پڑنے لگی

نئی دہلی: بھارتی الیکشن میں بی جے پی کے ٹکٹ پر گورداس پور لوک سبھا کی سیٹ جیتنے والے اداکارسنی دیول کی کرسی خطرے میں پڑنے لگی۔

ناموربالی ووڈ اداکارسنی دیول حال ہی میں بھارتی الیکشن میں بی جے پی کے ٹکٹ پرپنجاب کے حلقے گورداس پورسے سیاسی اکھاڑے میں اترے اوراپنے حریفوں کومات دیتے ہوئے الیکشن میں کامیابی حاصل کرلی، تاہم اب ان کی سیٹ خطرے میں پڑگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سنی دیول نے اپنی انتخابی مہم کے دوران الیکشن کمیشن کی جانب سے طے کیے گئے اخراجات سے زیادہ پیسے خرچ کیے۔ انتخابی مہم کے دوران امیدواروں پرنظررکھنے والے ادارے واچ ڈوگ کوسنی دیول کے زائد اخراجات کے حوالے سے شکایت موصول ہوئی ہے، لہذٰا اس معاملے پرالیکشن کمیشن سنی دیول کے خلاف کارروائی کرکے انہیں نوٹس جاری کرسکتا ہے جس کے باعث سنی دیول کی جیتی ہوئی سیٹ بھی خطرے میں پڑسکتی ہے۔

بھارتی الیکشن کمیشن کی طرف سے مقررکردہ ماڈل ضابطہ اخلاق کے قواعدو ضوابط کے مطابق لوک سبھا کا کوئی بھی امیدوار اپنی انتخابی مہم میں 70 لاکھ روپے سے زائد اخراجات نہیں کرسکتا جب کہ الیکشن کمیشن کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق سنی دیول نےانتخابی مہم کے دوران تقریباً86 لاکھ روپے خرچ کیے۔

الیکشن کمیشن کو یہ اختیار بھی حاصل ہے کہ قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کا ادارہ امیدوار کی پارلیمنٹ کی رکنیت کو معطل کرکے دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار کو فاتح قرار دے سکتاہے۔

واضح رہے کہ سنی دیول نے گورداس پور کی سیٹ پر کانگریس کے امیدوار سنیل جاکھڑ کو 80 ہزارووٹوں سے شکست دے کرکامیابی حاصل کی تھی۔ گورداس پور کی یہ سیٹ سنی دیول سے قبل اداکار وسیاستدان ونود کھنہ کے پاس تھی۔

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

برطانوی ماہر تعلیم، سفیر امن اور بانی عالمی کشمیر آگہی مہم

برطانوی ماہر تعلیم، سفیر امن اور بانی عالمی کشمیر...