مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

سونے کے انداز اور اوقات میں معمولی تبدیلی سے وزن میں حیرت انگیز کمی

میڈرڈ: سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ روزانہ سونے کے اوقات کار اور اس دوران بستر پر لیٹے رہنے کے انداز میں معمولی تبدیلی کرکے وزن میں حیرت انگیز تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔

سائنسی جریدے انٹرنیشنل جرنل آف اوبیسٹی میں شائع ہونے والے تحقیقی مقالے نے موٹاپے میں کمی کے لیے ورزش، متوازن غذا اور ذہنی سکون کے علاوہ ایک نئے ’ہتھیار‘ کا انکشاف کیا گیا ہے جس کی مدد سے بے ہنگم انداز سے بڑھتے ہوئے وزن کو شکار کیا جا سکتا ہے۔

اسپین کی یونیورسٹی روویرا آئی ورجیلی کے محققین نے پرنسپل ہیومن نوٹریشن پروفیسر کرسٹوفر پاپانڈریئو کی سربراہی میں 1 ہزار 986 مریضوں کی طرز زندگی، سونے کے انداز اور دیگر طبی مظاہر کا ایک سال تک مطالعہ کیا اس دوران موٹاپے کے شکار ان تمام مریضوں کو کیلوریز کی کم مقدار لینے، باقاعدگی سے کسرت کرنے اور برتاؤ میں تبدیلی لانے کو بھی کہا گیا تھا۔

تحقیق کے دوران ماہرین نے مشاہدہ کیا جو افراد روزانہ 6 گھنٹے تک کی نیند لیتے رہے اور ایک ہی انداز میں سوتے تھے اُن کے وزن میں حیرت انگیز کمی دیکھی گئی جب کہ وہ مریض جن کے نا تو نیند کے اوقات کار مقرر تھے اور جو نیند کے دوران پہلو بدلتے رہے تھے اُن کے وزن میں کمی نہیں دیکھی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک جیس کیلوریز کی خوراک لینے، باقاعدگی سے ایک ہی جیسی کسرت کرنے اور برتاؤ میں تبدیلی لانے کے باوجود کچھ کا وزن تو حیرت انگیز طور پر کم ہوگیا لیکن کچھ کے وزن میں تبدیلی نہیں دیکھی گئی تو اس کی وجہ نیند کے اوقات کار اور انداز میں تبدیلی ہے۔

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

ٹرمپ نے ایران پر فوجی حملے کا حکم دینے کے بعد واپس لے لیا

نیویارک سٹی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر...

رنگ روڈ– دوسرا پانامہ سکینڈل

راولپنڈی رنگ روڈ کی کہانی وزیراعظم عمران خان کے...

ہوشیار! آپ کا بستر زہریلا تو نہیں؟

تل ابیب:  بند کمروں میں فوم کے نرم گدّوں پر...