مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

سوڈان میں فوج اور مظاہرین میں تصادم سے 101 افراد ہلاک

خرطرم: سوڈان میں حزبِ اختلاف کے مظاہرین کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے بعد اب تک مجموعی طور پر 101 افراد کے ہلاکت کے تصدیق ہوچکی ہے۔

اس سے قبل سوڈانی دریائے نیل سے 40 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں اور مظاہرین نے فوج کی جانب سے غیرمشروط مذاکرات کی پیشکش بھی مسترد کردی ہے۔

واضح رہے کہ اپریل میں صدر عمر البشیر کو ہٹائے جانے کے بعد طاقتور عسکری کونسل اور حزبِ اختلاف کی جماعتوں میں اقتدار کی پرامن اور قابلِ قبول منتقلی پر ڈیڈلاک پیدا ہوگیا تھا۔ اس کے بعد حزبِ اختلاف کا احتجاج شروع ہوا جو شدید جھڑپوں کی شکل اختیار کرگیا ہے کیونکہ فوج نے جماعتوں سے کئے گئے تمام معاہدے ختم کردیئے تھے۔ اس طرح درجنوں ہلاکتیں رونما ہوئیں جس کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔
گزشتہ سوڈانی دریائے نیل سے مزید 40 لاشیں ملی ہیں اور اس کا انکشاف حزبِ اختلاف کی ہمدرد ڈاکٹروں کی ایک جماعت نے کیا ہے۔ تنظیم نے کہا ہے کہ تمام لاشیں فوج نے اپنے قبضے میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردی ہیں۔ اس سے ایک روز قبل لوگوں کی بڑی تعداد احتجاج کررہی تھی اور اس پر فوج نے دھاوا بول دیا تھا اور یہ واقعہ دارالحکومت خرطوم میں پیش آیا تھا۔

ڈاکٹروں کی تنظیم نے اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 101 بتائی ہے۔ دوسری جانب عسکری کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتح البرہاں نے اعلان کیا تھا کہ وہ تمام جماعتوں سے غیرمشروط بات چیت کو تیار ہیں لیکن ایک ماہ سے زائد عرصے سے سراپا احتجاج دھڑوں نے اس پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔

مذاکرات کی پیشکش پر احتجاج کرنے والی ایک جماعت سوڈانی پروفیشنل ایسوسی ایشن کے ترجمان محمد یوسف المصطفیٰ نے کہا ہے کہ فوج اپنی پیشکش میں سنجیدہ نہیں ہے اور جرنل برہان نے لوگوں کو قتل کیا ہے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

ججز ریفرنس پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس

اسلام آباد: ججز کے خلاف حکومتی ریفرنس پر سپریم...

سڑکوں پر گھسیٹنے کا اعلان کرنے والے آج ایک دوسرے کے مہمان بن گئے، شبلی فراز

اپنے ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ...

بھارت میں سابق مس انڈیا یونیورس بھی ہراسانی کا شکار

کولکتہ: بھارت کی سابق مس انڈیا یونیورس اوشوشی سین...