مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

شمالی کوریا کے سربراہ نے ناکامیوں کا اعتراف کرلیا

شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن نے حکومت کے پانچ برس مکمل ہونے پر ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں ملک کی معاشی پالیسیوں کی ناکامی کا اعتراف کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کِم نے شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا پر جاری بیان میں اعتراف کیا کہ تقریباً تمام شعبوں میں ملکی اقتصادی ترقی کا منصوبہ بری طرح سے ناکام ہوا ہے۔

شمالی کوریا کے سربراہ نے گزشتہ 5 سالوں کو ملک کی بد سے بدترین حالت کے لیے بے مثال قرار دیا۔

کِم جونگ کا کہنا تھا کہ ہمیں درپیش موجودہ مختلف چیلنجز پر یقینی اور تیزی سے قابو پانے کا راستہ یہی ہے کہ ہم اپنی خود اعتمادی اور اپنی طاقت سے ہر ممکن کوشش کریں۔

شمالی کوریا کے سربراہ نےکہا کہ گزشتہ 5 سال کی اقتصادی حکمت عملی کے نتیجے میں تمام شعبوں میں ہماری مقاصد پورے نہیں ہوسکے۔

کِم کا کہنا تھا کہ جہاں ہمارے تجربات اور کاموں میں غلطیاں ہوئیں ہم اس تمام صورتحال کا گہرائی سے جامع تجزیہ کریں گے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر اور کِم کی ملاقات کے بعد سے امریکا اور شمالی کوریا کے تعلقات میں تعطل ہے جب کہ موجودہ حالات میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے شمالی کوریا نے اپنی سرحدوں کو بند کر رکھا ہے جس سے اسے مزید تنہائی کا سامنا ہے۔

اس زمرے سے مزید

پودوں کے احساسات بتانے والا الیکٹرانک گملہ

واشنگٹن: اب بہت جلد آپ اپنے گھر کےایک کونے میں...

Right or Left

دسمبر میں شانزے لیزے بدل جاتی ہے‘ یورپ میں...

خیبرپختون خوا حکام کا ایک روزہ قضا رکھنے کا اعلان

پشاور: صوبائی وزیراطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے 28 روزوں...

برطانوی ماہر تعلیم، سفیر امن اور بانی عالمی کشمیر آگہی مہم

برطانوی ماہر تعلیم، سفیر امن اور بانی عالمی کشمیر...