مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

شپ منٹس میں حشرات کی موجودگی، چاول برآمدات زوال کا شکار

لاہور: 

پاکستان کی برآمدات کا بیشتر انحصار زراعت پر ہے۔ چاول ہماری اہم برآمد ہے جس کا جی ڈی پی میں حصہ 0.7 فیصد ہے۔ پاکستان باسمتی اور اری چاول کا تیسرا بڑا برآمدکنندہ ہے اور اپنی پیداوار کا 50 فیصد برآمد کرتا ہے۔

باسمتی چاول امریکا، آسٹریلیا، برطانیہ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک جب کہ اری چاول چین اور دیگر ممالک کو برآمد کیا جاتا ہے۔ حالیہ برسوں کے دوران پاکستانی چاول کا برآمداتی حجم زوال کا شکار ہے۔ 2014 میں 2.2 ارب ڈالر کا چاول برآمد کیا گیا جب کہ 2018 میں اس غذائی جنس کی برآمد سے 2.1 ارب ڈالر حاصل ہوئے ۔ چاول کی گرتی ہوئی برآمد کی ایک اہم وجہ پردار کیڑا ’ کھپرا ‘ ہے۔ عموماً یہ کیڑا ذخیرہ شدہ گندم کو خوراک بناتا ہے مگر اب یہ چاول کے ڈھیروں میں بھی نظر آرہا ہے۔

چاول کے برآمدی کنٹینرز میں بھی یہ کیڑا پایا گیا ہے اور 30فیصد تک نقصان کا سبب بنتا ہے۔ 2014ء میں امریکا نے 43000 پونڈ چاول کنسائمنٹ میں کھپرے کی موجودگی کی وجہ سے واپس کردیا تھا۔ 2013ء میں میکسیکو نے 3000 ٹن چاول کی کنسائمنٹ منسوخ کردی اور پاکستان سے چاول کی درآمد پر پابندی عائد کردی جو ہنوز برقرار ہے۔ 2011 سے 2014 کے دوران چاول کے برآمدی سودوں کی منسوخی اور شپمنٹ کی واپسی کی وجہ سے ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔ رواں سال روس کو بھیجے گئے کنسائنمنٹ میں ایک بار پھر یہ کیڑا پایا گیا ہے، حالاں کہ چاول کو میتھائل برومائڈ سے ٹریٹ بھی کیا گیا تھا۔

اس کی وجہ سے روس نے پاکستان سے نہ صرف چاول بلکہ دیگر غلوں کی درآمد پر بھی عارضی پابندی عائد کردی ہے۔ اس تناظر میں چاول کا برآمداتی حجم برقرار رکھنے کے لیے کھیت سے لے کر کنسائنمنٹ کی تیاری تک تمام مراحل میں چاول کو حشرات سے پاک رکھنے کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں۔

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

احتساب سے متعلق بیان پر چیئرمین نیب کی فواد چوہدری کیخلاف کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب) نے وفاقی وزیر سائنس...

نواز شریف کی’’مجھے کیوں نکالا‘‘کی گردان اب ختم ہو جائے گی، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر...

کسٹمز کی کارروائی، پرانے آٹو پارٹس کی آڑ میں پرفیوم اور گاڑیوں کی اسمگلنگ کا کام

کراچی:   پاکستان کسٹمز اپریزمنٹ ویسٹ کلکٹوریٹ نے استعمال شدہ آٹوپارٹس...

پاکستان نے کوروناوائرس کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرلی

دنیا بھر میں جہاں اب کورونا وائرس کی روک...