مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

’’شہنشاہ غزل‘‘ مہدی حسن کی آج 7ویں برسی

کراچی: ’’شہنشاہ غزل‘‘ مہدی حسن کی آج (جمعرات کو) 7ویں برسی منائی جارہی ہے۔

مہدی حسن 13جون 2012 کوانتقال کرگئے تھے۔ مہدی حسن نے40سال تک فن موسیقی کے افق پر حکمرانی کی۔ مہدی حسن موسیقی کا ایک پورا عہد تھے۔ ان کے گائے راگ کو دنیا بھر میں پے پناہ شہرت ملی۔ اسی وجہ سے مہدی حسن کو ’’شہنشاہ غزل‘‘ کے خطاب سے نواز گیا۔

چار دہائیوں تک فلم ،ٹی وی اور ریڈیو میں اپنی مسحورکن آواز کا جادو جگانے والے مہدی حسن 1927 میں بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے لونا میں پید اہوئے۔ مہدی حسن کا تعلق موسیقی کے اس بڑے گھرانے سے تھا جس کی کئی پشتوں نے موسیقی کی خدمت کی۔
مہدی حسن نے 1956 میں ریڈیو پاکستان سے گائیکی کا آغاز کیاجبکہ 1962 میں پاکستانی فلم ’’شکار‘‘کے لیے پہلی مرتبہ گیت ریکارڈ کرایا۔ مہد ی حسن کے گائے ہوئے گیت، غزلیں اور قومی ترانے آج بھی شائقین موسیقی کی سماعتوں میں گونج رہے ہیں۔

انھوں نے 365 سے زائد فلموں میں اپنی مدھر آواز کا جادو جگایا۔فلمی صنعت میں ان کی آواز کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی تھی۔

مہدی حسن نے 25 ہزار سے زائد،گیت اور غزلیں ریکارڈ کراکے ایک تاریخ رقم کی۔ شعبہ موسیقی میں غیر معمولی خدمات پر مہد ی حسن کو صدارتی تمغہ۔برائے حسن کارکردگی تمغہ امتیاز،ہلال امتیاز جبکہ بھارت میں سہگل اور نیپال میں گورکھا دک شینا باہو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

دو خاندانوں نے منی لانڈرنگ کیلیے خواتین کو ڈھال بنا کر تقدس پامال کیا، فردوش عاشق

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و...

شکتی کپورکا بیٹی کی شادی کی خبروں پرحیران کن ردعمل

ممبئی:  بالی ووڈ اداکار شکتی کپور نے اپنی بیٹی شردھا...

طالبان فیکٹر

ملا عبدالسلام ضعیف پاکستان میں طالبان کے آخری سفیر...