مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

شین واٹسن پاکستان میں پی ایس ایل کھیلنے کیلیے بے تاب

کراچی: 

شین واٹسن پاکستان میں پی ایس ایل میچز کھیلنے کیلیے بیتاب ہیں۔

پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pkکے پروگرام کرکٹ کارنر ود سلیم خالق میں شین واٹسن نے کہا ہے کہ پانچویں ایڈیشن کے تمام میچز پاکستان میں کھیلنے کیلیے تیار ہوں،گزشتہ ایونٹ کے فائنل میں کراچی میں شاندار ماحول دیکھا، خود بھی دورے کا خوب لطف اٹھایا اور زندگی میں ایک یادگار وقت گزارا، سیکیورٹی انتظامات بھی بہترین تھے، دوبارہ پاکستان میں کھیلنے کیلیے بیتاب ہوں، جانتا ہوں کہ وہاں میرے پرستاروںکی بڑی تعداد موجود ہے، ان کے سامنے ایکشن میں نظر آنے کیلیے بیتاب ہوں۔

ایک سوال پر آسٹریلوی آل راؤنڈر نے کہا کہ پی ایس ایل ایک مشکل ٹورنامنٹ ہے،کرکٹ خاص طور بولنگ کا معیار بہت شاندار ہے، گزشتہ ایونٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باصلاحیت نوجوان کرکٹرز اور پاور ہٹرز کی خدمات حاصل تھیں،امید ہے کہ اس بار بھی ٹائٹل کے دفاع میں کامیاب ہوجائیں گے۔

شین واٹسن نے کہا کہ ٹی ٹین لیگ میں شرکت کا تجربہ اچھا رہا ہے، ایونٹ میں ورلڈکلاس کرکٹرز شریک ہیں،مختصر ترین فارمیٹ جسم پر بھی زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا،شائقین بھی لطف اندوز ہوتے ہیں، ہماری ٹیم دکن گلیڈی ایٹرز بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور اچھا پرفارم کرے گی ۔

واٹسن کو سرفراز کے کم بیک کی پوری امید

شین واٹسن کو سرفراز احمد کے پاکستان ٹیم میں کم بیک کی پوری امید ہے، آسٹریلوی آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ انہوں نے بہترین انداز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کی، ٹیم نے گزشتہ ٹائٹل سے قبل فائنل بھی کھیلے،وہ اچھے کپتان ہی نہیں بلکہ بہترین وکٹ کیپر اور بیٹسمین بھی ہیں،پوری امید ہے کہ ورلڈکلاس کرکٹر کی پاکستان ٹیم میں واپسی ہوگی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ پاکستان کو پیس اور باؤنس کا چیلنج درپیش ہوگا

شین واٹسن کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں پاکستان ٹیم کو پیس اور باؤنس کا چیلنج درپیش ہوگا،گرین شرٹس کی مختصر فارمیٹ میںکارکردگی اچھی ہے لیکن آسٹریلوی کنڈیشنز مختلف ہوں گی،خاص طور پر بیٹسمینوں کو پیس اور باؤنس والی پچز سے مطابقت پیدا کرنا ہوگی،پاکستان ٹیم ردھم میں آجائے تو کسی بھی حریف کیلیے مشکلات پیدا کرسکتی ہے۔

شین واٹسن بھی بابراعظم کی صلاحیتوں کے گرویدہ ہوگئے

شین واٹسن بھی بابر اعظم کی صلاحیتوں کے گرویدہ ہوگئے، آسٹریلوی آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ نوجوان بیٹسمین کی خوبی یہ ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی بغیر کوئی خطرہ مول لئے تیزی سے رنز بنانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں، شاندار بیٹسمین کی صلاحیتوں پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے۔

واٹسن نے وہاب کو اپنا فیورٹ پاکستانی کرکٹرز قرار دیدیا

شین واٹسن نے وہاب ریاض کو اپنا فیورٹ پاکستانی کرکٹر قرار دیدیا، آسٹریلوی آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ 2015 کا اسپیل آج بھی یاد ہے،میگا ایونٹ میں بڑا مشہور ٹاکرا ہوا تھا،وہاب ریاض کے پاس رفتار کا بڑا ہتھیار ہے، میں ایک بہترین انٹرنیشنل بولر کو اپنا فیورٹ پاکستانی کرکٹر سمجھتا ہوں۔

 

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

عمراکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو کلب...

دوسرے ون ڈے میچ کے ہیرو فخز زمان نے قوم کے نام اہم پیغام جاری کردیا

جوہانسبرگ( آن لائن )پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان...

شاداب خان جنوبی افریقا اور زمبابوے کیخلاف سکواڈسے باہر ہو گئے

لاہور( آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر شاداب...

شب برات، کپتان بابراعظم نے اہم پیغام جاری کردیا

جوہانسبرگ( آن لائن )قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم...

دوسرے ٹیسٹ سے قبل اہم انگلش باؤلر انجری کا شکار ہوگئے

نیودہلی(آن لائن )انگلینڈکے فاسٹ باؤلر جوفر آرچر انجری کے...

راولپنڈی ٹیسٹ ، جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ڈٹ گئے، ایک وکٹ کے نقصان پر 93 رنز جوڑ لیے

راولپنڈی ( آن لائن)دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ...

ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو پہاڑ جیسا ہدف عبور کرتے ہوئے شکست سے دوچار کر دیا

چٹاگانگ( آن لائن )ویسٹ انڈیز نے چٹاگانگ ٹیسٹ میں395...