مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

صرف ایک شخص کی وجہ سے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ سائن کیا، حرا مانی

ڈراما سیریل ’’دو بول‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ حرا مانی ان دنوں مقبول ترین ڈرامے’’میرے پاس تم ہو‘‘ میں نظر آرہی ہیں۔ ڈرامے میں ہمایوں سعید، عائزہ خان اور عدنان صدیقی مرکزی کردارنبھارہے ہیں جب کہ حرا  کا کردار مختصر ہے۔

ڈراما سیریل ’’دو بول‘‘ میں مرکزی کردار اداکرنے کے بعد حرا نے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ میں مختصرکردار کرنے کی حامی کیوں بھری اورڈرامے میں آگے کیا ہونے والا ہے۔ اس بارے میں حرا نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں کھل کر گفتگو کی جب کہ کہانی کے متعلق کئی انکشافات بھی کیے۔

حرا نے بتایا کہ وہ ڈرامے میں ہانیہ نامی ٹیچر کا کردار اداکررہی ہیں جو ہمایوں سعید کے بیٹے رومی کی ٹیچر ہے۔ حرا نے ڈراما سائن کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے صرف ایک انسان کی وجہ سے یہ ڈراما سائن کیا اور وہ شخص ڈرامے کے ہدایت کار ندیم بیگ ہیں۔

حرا نے بتایا کہ جب مجھے اس ڈرامے کی پیشکش ہوئی تومیں نے ہمایوں سے کہا کہ آپ اس میں ہیرو ہیں اور عائزہ ہیروئن ہیں کیا مجھے ’’دو بول‘‘ کے بعد یہ ڈراما کرنا چاہیئے؟ جس پرہمایوں سعید نے جواب دیا حرا اگر یہ ڈراما ہٹ ہوگیا اورجس وقت ڈرامے میں تمہاری انٹری ہے تو تمہاری مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا۔

حرا نے مزید کہا ڈرامے میں میرا کردار مختصر ہے لیکن کبھی کبھی چھوٹی چیزوں سے آپ کو بڑا تجربہ ملتا ہے۔ ہدایت کار ندیم بیگ کا شمار پاکستان کے بڑے ہدایت کاروں میں ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس ڈرامے میں کام کرنے کا فیصلہ کیا۔

میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کہ عدنان صدیقی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ڈرامے میں آگے جاکرایک قتل ہوگا کیا واقعی ایسا ہوگا؟ جس پرحرا نے کہا کہ ایک نہیں دو قتل ہوں گے تاہم حرا نے یہ بتانے سے گریزکیا یہ قتل کس کردارکے ہوں گے۔

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

برطانوی ماہر تعلیم، سفیر امن اور بانی عالمی کشمیر آگہی مہم

برطانوی ماہر تعلیم، سفیر امن اور بانی عالمی کشمیر...