مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

عامر خان سے ملنے نہ دینے پر نوجوان کی خودکشی کی کوشش

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سے ملنے نہ دینے پر نوجوان نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کرڈالی۔

دو روز قبل عامر خان کے ممبئی آفس کے باہر ایک ہائی وولٹیج ڈراما دیکھنے میں آیا جب ایک 33 سالہ نوجوان نے عامر خان سے ملنے نہ دینے پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔ خودکشی کی کوشش کرنے والے نوجوان کی شناخت محمد قاسم کے نام سے ہوئی ہے اور وہ بھارت کی جنوب مغربی ریاست کرناٹکا کے شہر بیلغوم کا رہائشی ہے۔ خودکشی کی کوشش کرنے پر قاسم کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق قاسم گزشتہ کئی روز سے عامر خان سے ملنے کی کوشش کررہاتھا وہ عامر خان کی این جی واٹر فاؤنڈیشن سے متعلق ان سے بات چیت کرنا چاہ رہاتھا لیکن عامر خان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار اسے اداکار سے ملنے نہیں دے رہے تھے ۔ منگل کی شام بھی یہی ہوا جب سیکیورٹی اہلکاروں نے قاسم کو عامر خان سے ملنے سے منع کردیا تو اس نے اپنی جیب سے ایک بوتل نکالی اور اسے پی گیا، جس کے بعد اسے فوراً اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قاسم اب ٹھیک ہے، قاسم نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہاہے کہ وہ صرف عامر خان سے ملنے کا خواہشمند تھا لیکن کئی بار کوشش کے بعد اسے یہ قدم اٹھانا پڑا۔ اس واقعے کے بعد پولیس نے قاسم کو اس کے گھر والوں کے حوالے کردیا۔

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

بین اسٹوکس ’نیوزی لینڈر آف دی ایئر‘ ایوارڈ سے دستبردار

لندن: انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے اپنی بطور...

اگر یہ الیکشن نیوٹرل ہو گئے

سیف اللہ ابڑو لاڑکانہ سے تعلق رکھتے ہیں، انجینئر...

نیب نے چوہدری برادران کے خلاف تحقیقات بند کردیں

لاہور: قومی احتساب بیورو کی جانب سے لاہور ہائی...