مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

عقل سے عاری بھارتی میڈیا نے ہیٹ ویو کا الزام بھی پاکستان پر دھر دیا

نئی دلی: پاکستان فوبیا میں مبتلا بھارتی میڈیا اپنے ملک میں حالیہ ’ہیٹ ویو‘ پر ہیجان انگیزی سے باز نہ آیا اور موسمی تغیرات کا الزام بھی پاکستان پر لگا دیا۔

جھوٹ، افواہ اور پروپیگنڈے کا دوسرا نام بھارتی میڈیا ہے، ہیجان انگیزی میں یہ کسی حد تک بھی جاسکتے ہیں یہاں تک کہ خود اپنا مذاق بھی بنوا لیتے ہیں۔ ایسی ہی صورت حال بھارت میں شدید گرمی کی لہر پر بنائی گئی ایک رپورٹ پر پیدا ہوگئی۔

بھارتی چینل کے نیوز اینکرز نے گلے پھاڑ پھاڑ کر ملک میں موجودہ ہیٹ ویو کا ذمہ دار پاکستان کو ٹہرانے کی بچکانہ کوشش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ سے گرم ہوائیں راجھستان کو جھلسا رہی ہیں جو کہ ایک سازش ہے۔


سوشل میڈیا پر بھارتی میڈیا کی ویڈیو وائرل ہوئی تو مزاح اور طنز سے سوشل میڈیا زعفران زار ہوگیا، کسی نے لکھا بھارتی میڈیا کو اب بڑا ہوجانا چاہیئے تو کسی نے کہا کہ بھارتی میڈیا ہمیشہ ہمارے دن یوں ہی مزاح سے بھرپور رکھتا ہے۔

ایسا پہلا مرتبہ نہیں بلکہ اس قبل بھی معصوم کبوتر کو پاکستان کا جاسوس بتا کر بھارتی میڈیا نے واویلا مچا رکھا تھا، بھارتی میڈیا بھول گیا کہ ان کی بے سروپا باتیں معصوم بھارتی عوام کو تو ورغلا سکتی ہیں لیکن دنیا ان کے اصل روپ سے واقف ہے۔

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

Right or Left

دسمبر میں شانزے لیزے بدل جاتی ہے‘ یورپ میں...

ابتدائی 10 اوورز میں 69 رنز 23 سال بعد پاکستان کا سب سے بڑا اسکور

اٹنگھم: پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ میچ...

ہماری کہکشاں کے پڑوس میں بہت وسیع ’خالی خلاء‘ دریافت

کولاراڈو: ہماری کائنات میں سیارے، ستارے، کہکشائیں، بلیک ہولز،...

بھارت میں اذان سے متعلق ایک بارپھرنیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

الہ آباد: الہ آباد سینٹرل یونیورسٹی کی وائس چانسلرسنگیتا...