مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

عید الفطر پر پاکستانی فلموں کا ہالی ووڈ فلموں کے ساتھ مقابلہ

لاہور: عیدالفطرکے موقع پرنمائش کی جانے والی فلموں میں اس مرتبہ پاکستانی فلموں کا ہالی وڈ کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ فلموں کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔

عید کے لئے بننے والی پاکستانی فلموں میں دو اردو، دو پنجابی اور تین پشتو فلموں شامل ہیں جبکہ ہالی وڈ کی دو فلمیں نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی۔ ماہرین کے مطابق اس وقت پاکستانی فلمیں جہاں فیورٹ قرار دی جارہی ہیں وہیں ہالی وڈ فلموں کے شاندار بزنس کے بھی روشن امکانات دکھائی دے رہے ہیں۔

عید کے موقع پراردوفلم ’چھلاوا‘ اور ’رانگ نمبرٹو‘ کاروباری اعتبار سے ہاٹ کیک ہیں جبکہ علاقائی زبانوں کی پنجابی فلم ’شریکے دی آگ، پیشی گجراں دی‘ اورپشتو زبان میں ’دے تہ لوفری وائی‘ اور ’دے تہ بدمعاش وئی‘ کے معاہدے سینما انتطامیہ سے طے پاچکے ہیں اورماضی کی طرح اس بار بھی علاقائی فلموں کی بھی بھرپور پروموشن کی گئی ہے۔ دوسری جانب عید میلہ میں تمام عمر کے افراد کے ساتھ ساتھ بچوں کیلئے ہالی وڈ فلمیں ’الہ دین‘ اور’گاڈزیلا‘ کی نمائش ہوگی، جہاں ان دونوں فلموں کی نمائش بزنس میں اہم کردارادا کرے گی، وہیں فیورٹ فلموں سے ان کا مقابلہ بھی کانٹے دار ہوگا۔

اس حوالے سے آئی ایم جی سی گروپ کے ڈائریکٹرشیخ عابد رشید کا کہنا ہے کہ عید الفطرکے موقع پر جہاں اردو اور انگریزی فلمیں ملک بھر میں دیکھی جائیں گی ، وہیں پنجابی اورپشتو فلمیں بھی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں اچھا بزنس کرینگی۔ لیکن عید کے موقع پر اصل مقابلہ رانگ نمبر ٹو اورچھلاوا کے درمیان ہی ہوگا۔ اس لئے میں دعا گو ہوں کہ شائقین سینما گھروں کا رخ کریں اورپاکستانی فلموں کو سپورٹ کریں۔

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

احتساب سے متعلق بیان پر چیئرمین نیب کی فواد چوہدری کیخلاف کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب) نے وفاقی وزیر سائنس...

پیپلزپارٹی ملک میں جمہوریت کی مکمل بحالی تک سُکھ کا سانس نہیں لے گی، بلاول بھٹو

کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ...

میدان جنگ میں بری طرح گرے ’’شہ سوار‘‘ اٹھنے کیلیے تیار

ناٹنگھم: میدان جنگ میں بُری طرح گرے ’’شہ سوار‘‘...