مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

غریبوں اور چھوٹے کسانوں کو بغیر سود قرضے دینے کا اعلان

راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان نے کسانوں کو بلاسود قرضے فراہم کرنے اور غربت میں کمی کے لیے وژن پاکستان پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا
یہ اعلان انہوں ںے اسلام آباد میں تین روزہ آئی سی ای سی نمائش کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی آمدنی نہ ہونے کی وجہ سے بار بار آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے اور شرائط ماننا پڑتی ہیں اس لیے پاکستان کو خود مختارملک بنانے کے لیے بہت ضروری ہے کہ غربت کا خاتمہ کیا جائے اور ملک کی آمدنی میں اضافہ کیا جائے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے وژن پاکستان پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نچلے طبقے کے لیے یہ پروگرام لے کر آ رہے ہیں جس کے تحت غریب خاندان کے ایک فرد کو ٹیکنیکل ایجوکیشن دیں گے جب کہ غریبوں اور چھوٹے کسانوں کو بغیر سود کے قرضے بھی فراہم کیے جائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک وقت تھا کہ ملائیشیا اور دیگر ممالک نے 60 کی دہائی میں پاکستان سے بہت کچھ سیکھا، اس زمانے میں ہمارے پاس ٹاپ بینکرز تھے اور پاکستان کو ایشیا کے ٹائیگر سمجھا جاتا تھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن سے ملک غریب ہوجاتا ہے، ملک کا ایک چھوٹا سا طبقہ امیر ہوگیا لیکن ملک غریب ہوتا رہا اور اب ہمیں گندم کی ریکارڈ پیداوار کے باوجود گندم درآمد کرنا پڑتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے غریبوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ہیلتھ کارڈ کی فراہمی، احساس پروگرام، گھروں کی تعمیر کے لیے قرضے اور کنسٹریکشن کے لیے سبسڈی سمیت دیگر حکومتی اقدامات سے متعلق بھی تفصیل سے بتایا۔
اس موقع پر وزیراعظم نمائش کے ہر اسٹال پر گئے اور شرکاء سے گفتگو کی اور منتظمین کی کنونشن سینٹر کو ایکسپو سینٹر بنانے کی تجویز کو بھی سراہا۔

اس زمرے سے مزید

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

برطانوی ماہر تعلیم، سفیر امن اور بانی عالمی کشمیر آگہی مہم

برطانوی ماہر تعلیم، سفیر امن اور بانی عالمی کشمیر...

او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

اسلام آباد: او آئی سی کے آزاد مستقل انسانی...

مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم...

اسرائیلی سافٹ ویئر کے ذریعے مودی سرکار کی وزیراعظم کا موبائل ہیک کرنے کی کوشش

پیرس: اسرائیلی سافٹ ویئر کے ذریعے موبائل پر کی...

افغان صدر نے اسلام آباد میں متعین اپنے سفیر کو واپس بلالیا

افغانستان نے پاکستان میں موجود افغان سفیر نجیب اللہ...

انصاف، میرٹ اور ترقی کے ذریعے آزاد کشمیر میں تبدیلی لائیں گے، میاں شفیق جھنگوی

تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سنیر رہنما اور امیدوار...

مغرب ’ہولوکاسٹ‘ کی طرح توہین رسالت کرنے والوں پربھی پابندی لگائے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ...

مسلم لیگ(ن)کو فوج کیخلاف بولنے کی قیمت چکانی پڑے گی، شیخ رشید

کراچی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے...