مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

غیرملکی ماڈل ٹریزا ہیلسکی منشیات سمگلنگ کیس میں سیشن عدالت پیش، کسٹم انسپکٹر کا بیان قلمبند نہ ہوسکا، سماعت 18 ستمبر تک ملتوی

لاہور (ویب ڈیسک) غیر ملکی خوبرو ماڈل ٹریزا ہیلسکی منشیات سمگلنگ کیس میں سیشن عدالت میں پیش ہوئیں، عدالت میں غیرملکی ماڈل کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے والے کسٹم انسپکٹر کا بطور گواہ بیان قلمبند نہیں کیا جاسکا اور فاضل عدالت نے کیس کی سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

عدالت میں پیش ہونے والی21 سالہ ٹریزا ہیلسکی کا تعلق یورپی ملک جمہوریہ چیک سے ہے، رواں برس لاہور ایئر پورٹ سے متحدہ عرب امارات جاتے ہوئے اسے اس وقت گرفتارکیا گیاتھا جب اس کے سامان سے 9 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی تھی۔ ٹریزا بھی منشیات سمگلنگ کی کوشش کا اعتراف جرم کرچکی ہیں اور معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے۔ دوسری جانب عدالت میں پیشی کے دوران ٹریزا اپنی سج دھج کے باعث سائلین اور عملے کی مرکزنگاہ بن گئیں۔ لوگ اسکی ویڈیو بناتے رہے وکیل اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ آتے ہوئے جب ٹریزا نے دیکھا کہ ان کی وڈیو بنائی جارہی ہے تو وہ اس انداز سے مسکراتی رہیں کہ جیسے وہ عدالت میں پیشی پر نہیں بلکہ شوٹنگ کے لئے جارہی ہوں۔

اس زمرے سے مزید

ڈیٹا اسکینڈل میں فیس بک پرتاریخی 5 ارب ڈالر جرمانہ

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر تاریخ...

متحد ہوکر معاشی بحران پر قابو پائیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ...