مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

فلم’’چھلاوا‘‘ اور ’’رانگ نمبر2‘‘ کی شائقین میں پزیرائی

کراچی: عید الفطر پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلمیں ’’چھلاوا‘‘ اور’’رانگ نمبر2‘‘ کو شائقین کی جانب سے پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔

اس عید الفطر پاکستانی شائقین کو مہوش حیات کی ’’چھلاوا‘‘ اورنیلم منیرکی’’رانگ نمبر2‘‘ فلموں کا تحفہ ملا۔ فلموں کے دلدادہ شائقین کب سے دونوں فلموں کی ریلیز کے منتظر تھے یہی وجہ ہے کہ یہ دونوں فلمیں عید کے پہلے روز اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہیں۔
چھلاوا
0-chhalawa-1559890728
پاکستانی فلموں کے اعدادوشمار بتانے والی ویب سائٹ انٹرٹینمنٹ پی کے ڈاٹ کام کے مطابق مہوش حیات اوراظفر رحمان کی فلم’’چھلاوا‘‘ نے عید کے پہلے روز معقول بزنس کیا ہے۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے روز ایک کروڑ 5 لاکھ (15 ملین) کا بزنس کیا ہے۔

رانگ نمبر2
0-wrong-1559890932
دوسری جانب ’’چھلاوا‘‘ کے ساتھ ریلیز ہونے والی فلم ’’رانگ نمبر2‘‘ بھی شائقین کو سینما تک لانے میں کامیاب رہی ہے۔ فلم نے ریلیز کے پہلے روز ایک کروڑ 6 لاکھ (16 ملین ) کا بزنس کیا ہے۔ اس فلم میں نیلم منیر اور سمیع خان کے علاوہ جاوید شیخ، یاسر نواز اور ثنا فخر نے اہم کردار اداکیے ہیں۔
https://youtu.be/Rvkh9C_DeHM
عید الفطر کے پہلے روز عموماً لوگ کم تعداد میں سینما کا رخ کرتے ہیں، تاہم عید کا دوسرا روز فلموں کے لیے بہت اچھا تصور کیاجاتا ہے، کیونکہ دوسرے روز لوگ رشتے داروں اور دعوتوں وغیرہ سے فارغ ہوکر فلمیں دیکھنے کو ترجیح دے کر عید کا دن گزارتے ہیں۔ لہٰذا امید کی جارہی ہے یہ دونوں فلمیں عید کے دوسرے اور تیسرے روز اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہوں گی۔

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

گوشت کی پیداوار بڑھانے کیلیے بھینسوں کو فربہ کرنے کا منصوبہ

اسلام آباد:  وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں گوشت...

امریکا جنگ چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں، چین

بیجنگ: چین نے متنبہ کیا ہے کہ اگر امریکا...

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ،تیسرے دن کا کھیل ختم

کراچی ( آن لائن )پاکستان اور جنوبی افریقہ کے...