مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور: 

پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش نے موسم خوشگوار اور ہفتہ وار چھٹی کا لطف دوبالا کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاوہ مریدکے، شیخوپورہ، فیصل آباد،ساہیوال، خوشاب، ننکانہ صاحب، سانگلہ ہل، پنڈدادن خان اور پھول نگر سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ بارش نے ہفتہ وار چھٹی کا لطف دوبالا کردیا ہے۔ عوام کی بڑی تعداد نے تفریحی مقامات کا رخ کرلیا ہے جب کہ موسم کی مناسبت سے روایتی کھانوں کی دکانوں پر لوگوں کا رش بڑھ گیا ہے۔

بارش سے جہاں موسم خوشگوار ہوگیا ہے وہیں اس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جب کہ بجلی کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے۔ شیخوپورہ کے قریب فیصل آباد روڈ ٹول پلازہ پر پھسلن کے باعث تیز رفتار آٸل ٹینکر الٹ گیا تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔ حالیہ تیز بارشوں سے ہزارہ، راولپنڈی، ڈی جی خان،کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی جب کہ ہزارہ اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

12 زبانوں میں گانے والا انڈیا کا پرنس آف پاپ ارمان ملک

رومان کے شہزادے کے طور پر مشہور ارمان ملک...

وفاق کا کراچی کے تین اسپتال چلانے سے انکار، سندھ حکومت کو واپس دینے کا فیصلہ

کراچی: وفاق نے کراچی کے تین اسپتالوں کو چلانے...