مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

ماہرہ خان پاکستان فلم انڈسٹری کی سنڈریلا قرار

کراچی: 

نامور پاکستانی اداکارہ مایا علی نے اداکارہ ماہرہ خان کو پاکستان فلم انڈسٹری کی سنڈریلا قرار دے دیا۔

حال ہی میں اداکارہ مایا علی نے اپنی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کی تشہیر کے سلسلے میں وسیم بادامی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے آئٹم نمبرزسمیت مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔

دوران گفتگو مایا علی نے فلموں میں آئٹم نمبرز شامل کیے جانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامے اور فلم میں فرق ہوتا ہے۔ لوگ فلم تفریح کے لیے دیکھنے جاتے ہیں، فلم میں شامل گانوں کو چاہے آپ آئٹم نمبرکہہ لیں، شادی نمبر کہہ لیں یا کچھ بھی کہہ لیں، فلم میں شامل تمام گانے لوگوں کوتفریح فراہم کرتے ہیں۔

مایاعلی نے فلم ’’طیفا ان ٹربل‘‘ میں اپنے ساتھی اداکارعلی ظفر اور میشا شفیع کے جنسی ہراسانی  معاملے پربات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں میں سے کون جھوٹ بول رہا ہے اورکون سچ یہ وہ نہیں جانتیں لیکن اتنا ضرورجانتی ہیں کہ ان کا علی ظفر کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے۔

میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کہ وہ اداکارہ ماہرہ خان، نیلم منیر اورمہوش حیات میں سے کسے پاکستان فلم انڈسٹری کی سنڈریلا سمجھتی ہیں تو مایا علی نے کہا کہ ان کے نزدیک اداکارہ ماہرہ خان پاکستان فلم انڈسٹری کی سنڈریلا ہیں۔

https://twitter.com/TheMahiraKhan/status/1147937581390344193

واضح رہے کہ مایا علی کی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ عیدالضحیٰ کے موقع پرریلیزکی جائے گی۔ فلم میں ان کے ساتھ شہریارمنورمرکزی کردارمیں نظر آئیں گے جب کہ اداکارہ ماہرہ خان بھی فلم میں اہم کردارادا کررہی ہیں۔

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

برطانوی ماہر تعلیم، سفیر امن اور بانی عالمی کشمیر آگہی مہم

برطانوی ماہر تعلیم، سفیر امن اور بانی عالمی کشمیر...