مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

مرغ کی زوردار بانگ نے پڑوسیوں میں قانونی جنگ چھیڑدی

پیرس: شمال کے جنوب مغرب میں واقع ایک دیہی علاقے سینٹ پیری ڈی اولیرون میں مورِس نامی مرغے نے راتوں رات شہرت حاصل کرلی ہے۔ لیکن اس کی وجہ مرغ کی زوردار بانگ ہے جو پڑوسیوں کو بھی متاثر کررہی ہے۔

سینٹ پیری ڈی اولیرون کے ایک خاندان نے کہا ہےکہ پڑوسی کا مرغ صبح اتنی زوردار بانگ دیتا ہے کہ اس سے بعض پڑوسی شدید پریشان ہیں اور وہ بغیر رکے صبح کے ساڑھے آٹھ بجے تک اذان دیتا رہتا ہے۔ جبکہ مرغے کے مالک نے کہا ہے کہ یہ ایک دیہی علاقہ ہے جہاں پرندوں کی آوازیں اور مرغ کی پکار ایک عام بات ہے۔

لیکن یہاں سیاح بڑی تعداد میں آتے ہیں جو کچھ پل سکون کے گزارنا چاہتے ہیں۔ اسی لیے پڑوسیوں نے مقامی عدالت میں ایک شوردار مرغ کے خلاف ایک درخواست جمع کرائی ہے۔
2017 میں مرغ کی مالکن کورائن فیسیو کو ایک نوٹس ملا جس میں ’ پڑوس میں گڑبڑ پھیلانے‘ کا الزام عائد کرتے ہوئے مرغے کے ڈربے کو ہٹانے کا حکم دیا گیا تھا۔

اس کے بعد مرغے کی مالکن نے اسے دیر تک دڑبے میں ہی محصور رکھا لیکن پڑوسیوں کی تسلی نہ ہوئی اور اپریل 2018 میں ایک درخواست گزار اس کے گھر آیا اور مرغ کی بانگ کے ثبوت ریکارڈ کرکے لے گیا اور چند ماہ بعد مرغ کے مالک پر ایک باقاعدہ مقدمہ دائر کردیا گیا۔

کورائن فیسیو کہتی ہیں کہ یہ دیہی علاقہ ہے جہاں کل کو کوئی گدھا یا مینڈک بھی شور مچاسکتےہیں۔ سیاح اور چھٹیاں گزارنے والے یہاں ضرورآئیں لیکن اپنی شرائط نہ تھوپیں۔

اس کےبعد یہ معاملہ علاقے کے میئر تک چلاگیا اور انہوں نے دونوں فریقین کے درمیان مصالحت کی کوشش کی اور اب تک یہ معاملہ حل نہیں ہوسکا اور عدالت میں ہی زیرِ سماعت ہے۔

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

امریکی عدالت نے داعشی خاتون کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کی توثیق کردی

نیویارک:  امریکا کی ایک وفاقی عدالت نے حکومت کی طرف...

مہوش حیات کو ایک بار پھر آئٹم نمبر کرنا مہنگا پڑگیا

کراچی: سوشل میڈیا صارفین نے مہوش حیات کے تمغہ...

این آر او کے لیے کسی نے براہ راست مجھ سے رابطہ نہیں کیا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا...