مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

مودی کی بنگلہ دیش آمد پر شدید احتجاج، پولیس فائرنگ سے چار افراد ہلاک

ڈھاکا: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بنگلادیش آمد پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور گائے بھی ذبح کی، اس دوران پولیس کی فائرنگ اور لاٹھی چارج سے 4 افراد ہلاک اور کئی درجن زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹر کے مطابق بنگلادیش میں آزادی کی گولڈن جوبلی منائی جارہی ہے جس کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مدعو کیا گیا تھا اور وہ دو روزہ دورے پر ڈھاکہ پہنچے۔ اس موقع پر ملک بھر میں مظاہرے ہوئے تاہم بڑا مظاہرہ بنگلہ دیش کے شہر چٹا گانگ میں ہوا جہاں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔

مظاہرین نے گجرات میں مسلم کش فسادات میں مودی کے مرکزی کردار پر شدید نعرے بازی کی، مظاہرین نے ’’مودی ۔۔۔ گجرات کا قصاب‘‘ اور ’’ مودی واپس جاؤ‘‘ کے بینرز اُٹھا رکھے تھے۔

مودی کے دور حکومت کے دوران مختلف ریاستوں میں گائے کو ذبح کرنے پر پابندی کے خلاف احتجاجاً مظاہرین نے ڈھاکا کے ریڈ زون کی مرکزی شاہراہ پر ایک گائے کو ذبح کردیا۔

مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے چٹاگانگ پولیس نے ربر کی گولیاں فائر کیں، آنسو گیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی چارج بھی کیا جس کے سبب چار مظاہرین ہلاک اور کئی درجن زخمی ہوگئے، پولیس نے 15 مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا۔

اطلاعات ہیں کہ چٹاگانگ کا یہ بڑا احتجاج حفاظت اسلامی نامی مذہبی تنظیم کی جانب سے کیا جارہا تھا جس کے دوران پولیس نے فائرنگ کی۔

اس زمرے سے مزید

آسڑیلیا بمقابلہ انڈیا،چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم

برسبین( آن لائن)برسبین میں جاری فیصلہ کن ٹیسٹ میچ...

ماہرہ خان کی فلم ’ سپر اسٹار‘ کا پہلا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول

کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان اور...

ماہرہ خان پاکستان فلم انڈسٹری کی سنڈریلا قرار

کراچی:  نامور پاکستانی اداکارہ مایا علی نے اداکارہ ماہرہ خان...

سندھ حکومت کراچی کےمسائل حل نہیں کرتی، فردوس شمیم نقوی

کراچی:  سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی...