مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

مہوش حیات کو ایک بار پھر آئٹم نمبر کرنا مہنگا پڑگیا

کراچی: سوشل میڈیا صارفین نے مہوش حیات کے تمغہ امتیاز پر ایک بار پھر سوالات اٹھاتے ہوئے انہیں بے ہودہ رقص کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

مہوش حیات کا شمار پاکستان کی باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے ٹی وی میں اداکاری کا لوہا منوانے کے بعد فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اوراپنی اداکاری سے سب کی چھٹی کردی۔

شوبز انڈسٹری میں بہترین خدمات انجام دینے پرانہیں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا لیکن سوشل میڈیا صارفین کو حکومت کی جانب سے انہیں تمغہ امتیاز دینا بالکل بھی پسند نہیں آیا اورسوشل میڈیا پرمہوش کوتمغہ امتیاز دینے کے حوالے سے کئی ماہ تک تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ یہ معاملہ کافی حد تک تھم چکا تھا کہ مہوش کے نئے آئٹم نمبرنے ایک بار پھر چنگاری بھڑکادی۔
عید الفطرپرمہوش حیات کی ریلیز ہونے والی فلم ’’چھلاوا‘‘ میں مہوش نے’’چڑیا‘‘ نامی آئٹم نمبر پر پرفارم کیا ہے اور اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس گانے کی مختصر ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔ لیکن سوشل میڈیا صارفین کو مہوش حیات کا یہ گانا ایک آنکھ نہیں بھارہا اور انہوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک بار پھر انہیں تمغہ امتیاز دینے پر سوالات اٹھادئیے ہیں۔
ردا نامی خاتون نے مہوش حیات کی پرفارمنس پر طنز کرتے ہوئے کہا اس پرفارمنس پر ایک اور تمغہ امتیاز دے دو اس کو۔ جب کہ صفدر لبنیٰ نامی صارف نے تو مہوش حیات کو بے ہودہ رقص کرنے پر کھری کھری سناتے ہوئے کہا اتنے گندے ماحول میں کیسے ڈانس کرلیتی ہو، جہاں تمام لوگ آپ کو گندی نظروں سے دیکھ رہے ہیں، مطلب پیسے کے لیے آپ کچھ بھی کرلیں گی؟ اتنا حوصلہ کیسے آتا ہے آپ میں؟ ایک صارف نے تو مہوش حیات کو غریبوں کی کترینہ کیف قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ مہوش حیات کی فلم ’’چھلاوا‘‘ باکس آفس پر اچھا بزنس کر رہی ہے اور ریلیز کے 5 دنوں میں 11 کروڑ سے زائد کی کمائی کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

قصور: 200 روپے نہ ملنے پر بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا

قصور: نواحی روسہ ٹبہ چونیاں میں سنگدل بیٹے نے...

ڈالر کی قدر پھر بڑھ گئی، اسٹاک ایکسچینج میں 60 ارب روپے ڈوب گئے

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک...

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پیر سید صمصام علی شاہ بخاری کی چیچہ وطنی آمد

چیچہ وطنی : صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پیر...