مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

نیب احتساب کے عمل کوبلا خوف وتفریق جاری رکھے گا، جسٹس (ر) جاوید اقبال

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب غیر جانبدار ادارہ ہے جو احتساب کے عمل کو بلا خوف و تفریق جاری رکھے گا۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب غیر جانبدارادارہ ہے جو احتساب کے عمل کوبلا خوف و تفریق جاری رکھے گا، پاکستان میں کرپشن کے خلاف بڑے ناموں پر کبھی مکمل ہاتھ نہیں ڈالا گیا، ہماری توجہ میگا کرپشن کے خلاف ہے، اثربتدریج نچلے درجے کی کرپشن کوکم کرے گا، تاثر ہے کہ نیب کی وجہ سے بزنس کمیونٹی اورسرمایہ کاروں کو خوف ہے جب کہ بزنس کمیونٹی اورغیرسرکاری حضرات بلاخوف مثبت کام جاری رکھیں۔

چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ نیب کا بنیادی کام سرکاری عہدیداروں اور پبلک فنڈ میں کرپشن کے خلاف ہے، نیب کسی طرح ملکی معیشت کی بہتری کے لیے کام کرنے والوں کے خلاف نہیں تاہم معیشت کی بہتری کے لئے کام کرنے والوں کو نیب سے کوئی شکایت نہیں ہو گی۔

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید