مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

نیب نے آصف علی زرداری کو گرفتار کرلیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کو جعلی بینک اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو (نیب) کو دونوں افراد کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے بنچ نے جعلی بینک اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ سابق صدر اور ان کی بہن فریال تالپور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب پراسیکیوٹراورفاروق ایچ نائیک کے دلائل مکمل ہونے کے بعد آصف زرداری اور فریال تالپورکی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ عدالت نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے آصف زرداری اور فریال تالپور کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی۔

آصف زرداری فیصلہ آنے سے قبل ہی عدالت سے روانہ ہوگئے تھے جس پر نیب نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں اور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ زرداری ہاؤس سے آصف زرداری کو گرفتار کرلیا تاہم فریال تالپور کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے ضمانت کے لیے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ان کی قانونی ٹیم نے درخواست ضمانت تیار کرلی ہے۔

آصف زرداری 28 مارچ سے عبوری ضمانت پر تھے اور دو ماہ بارہ دن کے اس عرصے میں ان کی عبوری ضمانت میں پانچ مرتبہ توسیع کی گئی۔

ایف آئی اے نے درجنوں جعلی بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگایا تھا جن کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی۔ اس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت بہت بااثر شخصیات اور بعض بینکوں کے سربراہان کے نام سامنے آئے جب کہ فالودے والے اور رکشے والے سمیت متعدد غریب لوگوں کے نام پر اربوں روپے کے بینک اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا جن سے وہ غریب خود بے خبر تھے۔

اس کیس میں چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج حسین لوائی، اومنی گروپ کے مالک انور مجید سمیت آصف زرداری کے متعدد قریبی ساتھی گرفتار ہوچکے ہیں۔

آصف زرداری کا طبی معائنہ مکمل، صحت تسلی بخش قرار

دریں اثنا نیب کی درخواست پر تشکیل دیے گئے خصوصی میڈیکل بورڈ نے آصف علی زرداری کا طبی معائنہ مکمل کرلیا جس کے تحت میڈیکل بورڈ نے انہیں صحت مند قرار دیا ہے۔ جامع چیک اپ تین رکنی میڈیکل بورڈ نے کیا جو کہ پونے دو گھنٹے تک جاری رہا۔ ڈاکٹر آصف عرفان میڈیکل بورڈ کے سربراہ ہیں جب کہ ڈاکٹر حامد اقبال اور نیب سرجن ڈاکٹر امتیاز احمد بورڈ کا حصہ ہیں۔

ٹیم نے میڈیکل سرٹیفکیٹ نیب حکام کے حوالے کر دیا جس کے مطابق آصف زرداری کا شوگر لیول، نبض کی رفتار اور بلڈ پریشر نارمل ہیں۔ آصف زرداری عارضہ قلب، کمر درد اور ذیابطیس میں مبتلا ہیں تاہم انہوں نے مطمئن انداز میں ڈاکٹرز کے سوالات کے جوابات دیئے ہیں۔

ڈاکٹروں کی ٹیم طبی رپورٹ مکمل کرکے نیب کے تفتیشی افسران، ہیڈ آف پولی کلینک اور احتساب عدالت میں بھی جمع کرائے گی۔

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

برطانوی ماہر تعلیم، سفیر امن اور بانی عالمی کشمیر آگہی مہم

برطانوی ماہر تعلیم، سفیر امن اور بانی عالمی کشمیر...

نور مقدم قتل کیس اپ ڈیٹس، ملزم ذاکرجعفر پولیس ریمانڈ پر

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی دارالحکومت کی ایک مقامی...

مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم...

انصاف، میرٹ اور ترقی کے ذریعے آزاد کشمیر میں تبدیلی لائیں گے، میاں شفیق جھنگوی

تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سنیر رہنما اور امیدوار...

کورونا سے متعلق غلط معلومات پر فیس بک نے صدر کا پیج فریز کر دیا

کراکس(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا کا غلط علاج بتانے پر...

کنفیڈریشن (ایپنیک) کے انتخابات لاہور پریس کلب میں مکمل ہو گے

پریس ریلیز آل پاکستان نیوز پیپرز ایمپلائزکنفیڈریشن (ایپنیک) کے انتخابات...

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی ( آن لائن)شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے...

کشمیر کا گوہر نایاب – اشفاق احمد ہاشمی

کشمیری اپنی منفرد سوچ، فکر اور علم و دانش...

کشمیری عوام پاکستان کے تحفظ سالمیت کی جنگ لڑ رہے ہیں، الطاف احمد بٹ

اسلام آباد (یوکے نیوزلائن ) صدر جموں کشمیر سالویشن...