مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

وفاقی وزیر فواد چوہدری کآ سولر پینل ٹیکنالوجی کیلئے چین کیساتھ مل کر کام کرنے اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سولر پینل ٹیکنالوجی چین کیساتھ مل کر کام کرنے اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت بی ٹو بی کے فارمولے پر کام کرنا چاہتی ہے، پاکستان میں سولر ٹیکنالوجی کے فروٗغ سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں اضافہ ہوگا۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا 23 ویں پائیدار ترقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ اگلے تین ماہ میں سولر پینل ٹیکنالوجی کے حوالے سے کام کرنا چاہتے ہیں۔ خاص طور پر حکومت بی ٹو بی کے فارمولے پر کام کرنا چاہتی ہے بجائے اس کے کہ کسی ملک کی حکومت کے ساتھ تعاون کیا جائے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں سولر ٹیکنالوجی کے فروٗغ سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں اضافہ ہوگا اور پیداواری کمپنیاں بھی منافع کما سکیں گی، چائنہ کی طرح سائنس ایڈ ٹیکنالوجی، توانائی اور سولر انرجی کے منصوبوں پر کام کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ مستقبل میں بھی وزارت ِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ،ایس ڈی پی آئی کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔

اس زمرے سے مزید

یہ ہوں یا نہ ہوں

سرتاج عزیز صاحب کو اگر لیونگ لیجنڈ کہا جائے...

کبیروالا: تھانہ 12 میل کی حدود میں ڈرون طیارہ گر گیا۔

ڈرون طیارہ رائے پور کے کھیتوں میں گرا۔ ڈرون...